ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کی پارٹی رکنیت خارج

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2016
علی رضاعابدی نے پالیسیوں کی پیروی نہیں کی جس کے باعث ان کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کر دی ،ترجمان ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

علی رضاعابدی نے پالیسیوں کی پیروی نہیں کی جس کے باعث ان کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کر دی ،ترجمان ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 اگست 2016ء کو اختیار کی گئی پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر علی رضا عابدی کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کردی گئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضاعابدی نے پالیسیوں کی پیروی نہیں کی جس کے باعث ان کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کر دی گئی ہے جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔