بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا چل بسیں

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2016
چار بارمنتخب وزیرِاعلیٰ کو اہم ترین سیاسی شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا اور انہیں تامل ناڈو کی "ماں" بھی کہا جاتا تھا۔  فوٹو؛ فائل

چار بارمنتخب وزیرِاعلیٰ کو اہم ترین سیاسی شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا اور انہیں تامل ناڈو کی "ماں" بھی کہا جاتا تھا۔ فوٹو؛ فائل

نئی دلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا چل بسیں جنہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا گزشتہ 73 دن سے چنئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور اتوار کی شب انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی زندگی سے متعلق مختلف خبریں میڈیا میں گردش تھیں تاہم اب اسپتال انتظامیہ نے جے للیتا کی موت کی باقاعدہ تصدیق کردی۔ گزشتہ روز اسپتال کے باہر ان کے سیاسی حامیوں اور مداحوں کا ہجوم تھا اور ان کی صحت یابی کےلئے دعائیں کی جارہی تھیں۔

تامل ناڈو کی چار بار منتخب وزیرِاعلی جے للیتا کو تامل ناڈو کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا اور انہیں تامل ناڈو کی “ماں” بھی کہا جاتا تھا جنہوں نے اس ریاست کا نقشہ ہی بدل دیا تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے ان کی طبیعت خراب تھی لیکن اس بات کی خبریں میڈیا سے پوشیدہ رکھی جارہی تھیں تاہم آخری بارعوام نے انہیں رواں سال ستمبر میں دیکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔