دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2016
ملک میں مکمل امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رکھا جائے، صدر مملکت کی آرمی چیف کو ہدایت -فوٹو: فائل

ملک میں مکمل امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رکھا جائے، صدر مملکت کی آرمی چیف کو ہدایت -فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔

صدر ممنون حسین نے ہدایت کی کہ ملک میں مکمل امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے،جس پرآرمی چیف نے کہا کہ وہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اورآپریشن ضرب عضب کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ س کے علاوہ ملاقات میں فوج کےپیشہ ورانہ اموراورسرحدی سلامتی کےمعاملات بھی زیرغور آئے۔

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر کو پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے جس کے بعد ان کی صدر ممنون حسین سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔