بلوچستان کے ضلع خضدار سے 10 دہشتگرد گرفتار، ترجمان ایف سی

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2016
دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان فرنٹیئر کانسٹیبلری : فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان فرنٹیئر کانسٹیبلری : فوٹو؛ فائل

کوئٹہ: ایف سی نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں فرنٹیئرکانسٹیبلری نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ان کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا تاہم بعد میں مقابلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا جن کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔