زیورات کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے والے خاکروب پر قیمتی تحائف کی برسات

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2016
نذرالاسلام کی تصویر انسٹا گرام پر مقبول ہوئی تو لوگوں نے اس کے لیے سونے کے زیورات اور تحفوں کا ڈھیر لگادیا۔ فوٹو؛ ٹوئٹر

نذرالاسلام کی تصویر انسٹا گرام پر مقبول ہوئی تو لوگوں نے اس کے لیے سونے کے زیورات اور تحفوں کا ڈھیر لگادیا۔ فوٹو؛ ٹوئٹر

ریاض: سعودی عرب زیورات کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے والے خاکروب کی اس منظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد لوگوں نے اس پر تحائف کی بارش کردی۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے بنگلا دیشی مزدور نذرالاسلام عبدالکریم زیورات کی ایک عالی شان دکان کے باہر حسرت سے زیورات کو بہت دیر سے‘‘دیکھ رہا تھا کہ کسی نے اس کی تصویر لے کر اسے انسٹاگرام پر ڈالی اورساتھ  تحریر کیا کہ: ’’کیا یہ شخص صرف کچرے کو ہی دیکھنے کا اہل ہے؟

اس کے بعد ایک سعودی باشندے ’’عبداللہ القہتانی‘‘ کا ایک ٹویٹر اکاؤنٹ بنام ’’انسانیت‘‘ پر یہ تصاویر پوسٹ کی گئی۔ اس کے بعد یہ تصویر 6500 مرتبہ شیئر اور ری ٹویٹ کی گئی جب کہ لوگوں نے اسے سونے کی دکان کے شیشے پر اس کا عکس دیکھ کر پہچاننے کی کوشش کی جو کامیاب رہی۔

نذرالاسلام عبدالکریم سعودی عرب کے ایک بلدیاتی ادارے میں خاکروب کا کام کرتے ہیں جن کی تنخواہ صرف پاکستانی 19 ہزار روپے مہینہ ہے۔ اس کی شناخت کے بعد لوگوں نے اسے کھانے پینے کی اشیا، شہد اور رقم بھیجی جبک ہ سعودی کھیلوں کے چینل کے مالک نے اسے سونے کی چین تحفے میں دی ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک پر بھی لوگوں نے اسے سیکڑوں ڈالر دینے کے وعدے کیے ہیں۔  لوگوں کی جانب سے نذرالاسلام کو ایک سام سنگ اور ایک آئی فون تحفے میں دیا گیا ہے جبک ہ ایک صاحب نے وعدہ کیا ہے کہ اسے بنگلا دیش کا دوطرفہ ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔