40 برس کی عمر کے بعد زیادہ ٹیسٹ رنز، مصباح تیسرے نمبر پر موجود

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2016
مصباح کو بہرحال 40 برس کا ہونے کے بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ 595 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

مصباح کو بہرحال 40 برس کا ہونے کے بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ 595 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کینز:  مصباح الحق 40 برس کی عمر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انھوں نے 40 ویں سالگرہ کے بعد سے اب تک پانچ روزہ کرکٹ میں1657 رنز اسکور کیے۔

اس فہرست میں 1922 میں 40 سالگرہ منانے والے جیک ہوبز 2440 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، پاتسے ہینڈرین نے 1901 رنز بنائے، انھوں نے اپنی 40 ویں سالگرہ 1929 میں منائی تھی۔

مصباح کو بہرحال 40 برس کا ہونے کے بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ 595 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہیں، ان کے بعد یو اے ای کے خرم خان 489 رنز کے ساتھ موجود ہیں،ویسٹ انڈین کلائیو لائیڈ نے 368 رنز بنائے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔