عمران خان اورشیخ رشید کی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا، عابد شیرعلی

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2016
 سپریم کورٹ اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، عابد شیرعلی۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، عابد شیرعلی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا جب کہ پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کی درخواست کردی ہے جب کہ عدالت میں ہم نے واضح کیا کہ مریم نواز کا کسی چیز سے تعلق نہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا کیونکہ انہوں نے کہا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں تو وہ ثبوت کہاں ہیں تاہم پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا سپریم کورٹ میں جنازہ نکلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔