- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
فلم ’’رئیس‘‘ کا ٹریلر جاری، ماہرہ خان کے لاجواب جلوے
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا جب کہ فلم کے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود ہیں۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’رئیس ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا اور فلم میں ماہرہ خان کے کردار کے حوالے سے تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث بھارت میں نا صرف پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی بلکہ فلموں میں موجود پاکستانی اداکاروں کے مناظر نکالنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا بالخصوص شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مناظر نکالنے کے حوالے سے مطالبات سامنے آئے تھے لیکن فلم رئیس کے ٹریلر کے بعد تمام خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ’’رئیس‘‘ سے ماہرہ کے مناظر نکال دیئے گئے
فلم کے ٹریلر میں ماہرہ خان ایک سیدھی سادھی لڑکی کے روپ میں نظر آرہی ہیں جو ناصرف شاہ رخ خان کے ساتھ گھوم پھر رہی ہیں بلکہ کنگ خان کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر گانا بھی گانے میں مصروف ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ماہرہ کا ’’رئیس‘‘ پر تبصرے سے گریز
فلم کے جاری کئے گئے ٹریلر میں ماہرہ خان ایک بااعتماد اداکارہ کے کردار میں نظر آرہی ہیں اور اس بات کا قطعی اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ ان کی بالی وڈ میں پہلی فلم ہے۔ ٹریلر میں ماہرہ کے برعکس شاہ رخ خان کا کردار ایک اسمگلر اور انڈرورلڈ ڈان کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو غیر قانونی طریقوں سے پیسہ کماتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ماہرہ ’’رئیس‘‘ کے لیے پریشان
واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ماہرہ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار نبھارہی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔