افواجِ پاکستان کا شماردنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، صدرممنون        

ویب ڈیسک  جمعرات 8 دسمبر 2016
معاشی استحکام کے بغیرخود کفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں، صدر ممنون: حسین فوٹو: فائل

معاشی استحکام کے بغیرخود کفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں، صدر ممنون: حسین فوٹو: فائل

 اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ہماری معاشی استحکام میں بہتری کا اعتراف آزاد عالمی ادارے بھی کررہے ہیں جب کہ تعلیم کا معیارجانچنے کیلیے موثرلائحہ عمل بنایاجائے۔

صدرممنون حسین نے اسلام آباد میں ”قومی استحکام، ترقی اورقوت میں کارفرما عناصرِترکیبی “ کے عنوان سے منعقدہ کل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیانِ پاکستان اوران کے رفقائے کارجذبہ تعمیرسے سرشار تھے، منصوبہ بندی اور پالیسی ساز اداروں کو مستقبل کی علمی ضروریات کا علم ہونا چاہیے، قومی ترقی اوراستحکام کے لیے حکمتِ عملی کا تعیّن کریں جب کہ تعلیم کے معیارکو جانچنے کے لیے مو ثرلائحہ عمل وضع کیا جائے۔

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماہرینِ تعلیم مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں کیونکہ معاشی استحکام کے بغیرخود کفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں، ہمارے کھیت براعظم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں جب کہ معدنیات کے خزانوں سے قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، ہماری معاشی استحکام میں بہتری کا اعتراف آزاد عالمی ادارے بھی کررہے ہیں جب کہ اقتصادی ترقی کے لیے نقائص سے پاک منصوبہ بندی اور شفاف اقدامات ضروری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔