اشتعال انگیز تقریر؛ بانی ایم کیوایم سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 8 دسمبر 2016
اے ٹی سی نے ایم کیوایم بانی، ڈاکٹرفاروق ستار ،عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے : فوٹو : فائل

اے ٹی سی نے ایم کیوایم بانی، ڈاکٹرفاروق ستار ،عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے : فوٹو : فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیوایم اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کردی جبکہ بانی ایم کیوایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثارکا برطانوی حکام سے رابطہ

واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی نے کراچی پریس کلب کے باہر ملک کے خلاف تقریر کی تھی جس کے بعد کئی افراد نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔