- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
پاناما کیس پر کمیشن نہیں چاہتے عدالت فیصلہ کرے، عمران خان
بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود پاناما کیس کا فیصلہ کرے کیونکہ ہم کمیشن نہیں چاہتے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے کمیشن بنانے یا کیس چلانے کاآپشن دیا اور ہم نے کمیشن کے قیام پرفیصلے کے لیے چیف جسٹس سے وقت مانگا اور پارٹی سمیت وکلا اور لوگوں سے مشاورت اور اس نتیجے پر پہنچے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ خود پاناما کیس کا فیصلہ کرے کیونکہ ہم کمیشن نہیں چاہتے اور یہی 20 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے، بینچ کے پاس تمام معلومات آچکی ہیں لہذا روزانہ سماعت کی جائے جب کہ کمیشن صرف ایک شرط پربنے کہ وزیر اعظم مستعفٰی ہوں کیونکہ تمام ادارے حکومت کے زیر کنٹرول ہیں اور کمیشن بننےسےکچھ نہیں ہوگا۔
چئیر مین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم کو صرف افیئر پراستعفیٰ دینا پڑا لیکن حکومت کا کام شریف فیملی کی کرپشن بچانا رہ گیا، گلف اسٹیل پر لاجواب ہونے کے بعد شریف فیملی کا کیس ختم ہوگیا اور کل کی سماعت میں ہم کیس جیت گئے تاہم نعیم بخاری کل بنچ کے سامنے جاکرہمارامؤقف پیش کریں گے اور جو عدالت کا فیصلہ ہو گا قبول کرنا ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ انصاف کے اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکاہے، نوازشریف نے منی ٹریل کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کاکہا لیکن کل نوازشریف کے وکیل نے کہا کوئی ثبوت نہیں اور وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں سیاسی تقریرکی لہذا نوازشریف نے عدالت سے جھوٹ کیوں بولا، وزیراعظم کے جھوٹ کے پیچھے اربوں کے اثاثے چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں تاہم حادثات روکنے کے لیے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔