- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورمکمل امن تک جاری رہے گا، مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی اس وقت ہوگی جب یہ ختم ہوگا اور اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔
دھابیجی پر 100 ایم جی ڈی کے پمپنگ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں امن وامان قائم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے گزشتہ روز بھی چند لوگوں کی وجہ سے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فورسز کی بروقت کارروائی کے ذریعے کشیدہ حالات پر قابو پالیا گیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں کو سیاست کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور جو بھی سیاسی جماعت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی اسے کام کرنے دیں گے اور تعاون بھی کریں گے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی بھی سخت ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی اس وقت ہوگی جب یہ آپریشن ختم ہوگا اور یہ آپریشن شہر میں موجود آخری جرائم پیشہ فرد ، دہشت گرد اور مکمل امن تک جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کے مسائل جلد حل ہوں کے فور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور پانی کی فراہمی کے دیگر منصوبے بھی زیرتکمیل ہیں منصوبے سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اوریہ منصوبہ شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ دیگر رہ جانے والے منصوبوں پر بھی رواں برس ہی کام شروع کردیا جائے گا، حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو 50 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں، اگر اپنا بجلی گھر بنانا ہے تو حکومت پوری طرح مدد کے لئے تیار ہے کراچی کے لئے 10 ارب روپے ابتدائی طورپر دینے کی بات کی ہے اور مزید فنڈ بھی رکھے گئے ہیں جون سے قبل فنڈ ختم کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے پیسوں کا انتظام میں کروں گا شہرکی ترقی کے لئے بہترین اسکیمیں بنا کر تمام پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔