- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
امریکا میں چمڑے میں لپٹے عام پتھروں کی مہنگے داموں فروخت
سیاٹل: امریکا میں ایک ڈیپاٹمنٹل اسٹور خوبصورت چمڑے میں لپٹے ہوئے عام پتھر مہنگے داموں میں فروخت کررہا ہے اور ایسے ہر ایک پتھر کی قیمت 85 ڈالر (تقریباً 9000 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے جنہیں شائقین خرید بھی رہے ہیں۔
کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں لیکن شوقین مزاج لوگ جس طرح اس ڈیپاٹمنٹل اسٹور کی ویب سائٹ سے مہنگے پتھر خرید رہے ہیں اسے دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے کہ ان لوگوں کی عقلوں پر واقعی میں پتھر پڑ گئے ہیں۔
سیاٹل کا یہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور صرف اتنا کررہا ہے کہ مختلف جگہوں سے پتھر جمع کرتا ہے اور انہیں صاف ستھرا کرکے نفیس چمڑے کے غلاف میں بند کرکے مہنگے داموں میں فروخت کے لیے پیش کررہا ہے۔ 85 ڈالر والے تقریباً گول پتھر جو مالدار خریداروں کے لیے ہیں، ان کی چوڑائی 2 انچ اور اونچائی 4.5 انچ ہے، بالکل کسی آلو کی طرح۔ البتہ وہ لوگ جو زیادہ مالدار نہیں وہ بھی نسبتاً چھوٹے پتھروں کو 65 ڈالر کے حساب سے خرید سکتے ہیں۔
پتھروں کی اتنے مہنگے داموں فروخت عجیب سی بات لگتی ہے لیکن امریکا میں اس سے پہلے بھی ایک صاحب ’’پالتو پتھر‘‘ فروخت کرکے کروڑ پتی بن چکے ہیں البتہ وہ صرف 10 ڈالر کی شرح پر پتھر فروخت کرتے تھے جنہیں لوگ اپنے گھروں میں آرائشی نمونوں کے طور پر سجایا کرتے تھے۔
اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ امریکا میں کسی نے بھی ان پتھروں کو نہیں خریدا ہوگا تو اپنی غلط فہمی دور کرلیجئے۔ 65 سے 85 ڈالر تک کے یہ ’’جاذبِ نظر پتھر‘‘ اب تک اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہوچکے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کو بار بار ان کی عدم دستیابی کا اعلان لگانا پڑ رہا ہے۔
دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں رہنے والے بھی اس ڈیپاٹمنٹل اسٹور کی ویب سائٹ سے یہ پتھر براہِ راست خرید سکتے ہیں۔ بشرطیکہ ان کی جیب میں خوب پیسہ اور عقل پر پتھر ہی پتھر ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔