مسلم لیگ (ن) کے مبشر جاوید بلامقابلہ لاہور کے میئر منتخب

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 دسمبر 2016
مبشر جاوید کے بطور میئر لاہور کے انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔ فوٹو؛ فیس بک پیج

مبشر جاوید کے بطور میئر لاہور کے انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔ فوٹو؛ فیس بک پیج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید بلامقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہوگئے جب کہ مخالفین نے ان کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے میئر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار عفیف صدیقی کے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مسترد کردیئے گئے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کرنل (ر) مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے 2 پینل سامنے آئے تھے جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم مبشر جاوید کے منتخب ہونے سے 9 ڈپٹی میئر بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ 22 دسمبر کو مکمل ہونا ہے لیکن پنجاب کے کئی اضلاع میں میونسپل کمیٹیوں کے لیے مسلم لیگ (ن)  کے چیرمین اور وائس چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مبشر جاوید کی اہلیت کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریا گیا ہے۔ رانا مبشر جاوید کی اہلیت کو ایڈووکیٹ شکیل احمد کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ رانا مبشر جاوید بیک وقت 2 عہدوں پر کام کررہے ہیں جو سول ڈیفنس میں چیف وارڈن اور ورکس کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔