کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن اور لیاری میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 دسمبر 2016
بلدیہ کے علاقے ملز ایریا جب کہ لیاری میں ہنگورآباد میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ فوٹو؛ فائل

بلدیہ کے علاقے ملز ایریا جب کہ لیاری میں ہنگورآباد میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: شہر قائد میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ملزایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ لیاری کے علاقے ہنگور آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنا گیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔