پہلی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک  اتوار 11 دسمبر 2016
پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فوٹو: فائل

کوالا لمپور: پہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوالالمپور میں پہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ملائشیا اور پاکستان نے درمیان ہونے والے سنسی خیز مقابلے میں دونوں ممالک نے مقررہ وقت میں 31 ، 31 گول کئے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جس میں ملائیشیا نے 4 جب کہ پاکستان نے 3 گول کئے اور اس طرح میزبان ملائیشیا نے 34 کے مقابلے میں 35 گول کر کے پہلی ایشین نیٹ بال چیمین شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 26 کے مقابلے میں 27 گول کے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملایشیا میں 9 سے 11 دسمبر تک جاری رہنے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں میزبان ٹیم کےعلاوہ پاکستان، بھارت، ہانگ کانگ، برونائی اور سنگاپور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔