بلدیہ فیکٹری کیس؛ ملزم رحمان بھولا کی حوالگی کیلیے ایف آئی اے ٹیم بنکاک پہنچ گئی

ویب ڈیسک  اتوار 11 دسمبر 2016
بنکاک پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کردیا فوٹو؛ فائل

بنکاک پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کردیا فوٹو؛ فائل

بنکاک: ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان بھولا کی انٹرپول حکام سے حوالگی کے لیے بنکاک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو بنکاک سے وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو ملزم کو وطن واپس لانے کے لیے بنکاک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلدیہ فیکٹری کیس کا مفرورملزم عبدالرحمان بھولا بنکاک سے گرفتار

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ملزم کی انٹرپول سے حوالگی کے لیے بنکاک پہنچے ہیں جہاں وہ انٹرپول حکام کو ملزم کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کی انٹرپول حکام سے کل ملاقات متوقع ہے جب کہ ٹیم ملزم رحمان بھولا سے بھی ملاقات کرے گی۔

واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔