ڈسکوزکولاسزپران پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست

ارشاد انصاری  بدھ 21 دسمبر 2016
وزارت پانی وبجلی کی سمری پرایف بی آر نے فیصلہ لا ڈویژن کی رائے سے مشروط کردیا
فوٹو: فائل

وزارت پانی وبجلی کی سمری پرایف بی آر نے فیصلہ لا ڈویژن کی رائے سے مشروط کردیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لاسز پر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کی درخواست کردی ہے تاہم ایف بی آر نے لا ڈویژن سے رائے لیے بغیر کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے معذرت کرلی۔

’’ایکسپریس‘‘کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہاں ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لاسز پہلے سے ہی سیل پرائس اور ٹیرف کا حصہ ہوں وہاں ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت ہونی چاہیے لیکن ٹیکس اتھارٹیز کی جانب سے اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ اس مد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف ٹیکس ڈیمانڈ ریز کی جاتی ہے اور عدم ادائیگی پر بینک اکاؤنٹس منجمدکردیے جاتے ہیں ۔

جس سے مقدمے بازی بڑھ رہی ہے جس کے جواب میں ایف بی آر نے کہاکہ اس بارے میں لا ڈویژن سے رائے لی جائے گی اور اس کے بعد کوئی فیصلہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔