بزرگ اداکارائیں آرام کریں تو ان کے لیے بہتر ہوگا، ماہرہ

آئی این پی  بدھ 28 دسمبر 2016
اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہے، ماہرہ خان۔ فوٹو : فائل

اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہے، ماہرہ خان۔ فوٹو : فائل

لاہور: فلم اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں؟ اب بزرگ اداکارائیں ’’آرام‘‘ کریں تو انکے لیے بہترہوں گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے۔

فلم اسٹار میرا کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فلم اسٹارماہرہ خان نے کہا کہ میں کسی شارٹ کٹ سفارش اور فحاشی کا سہارا لے کر نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو کوئی مجھ سے حسد کر تا ہے اس کو چاہیے وہ خود کو میرے ساتھ مقابلہ کر نے کے قابل کرے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔