فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2017
3 ماہ قبل محمد عرفان کے والد بھی انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو: فائل

3 ماہ قبل محمد عرفان کے والد بھی انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو: فائل

لاہور: چند ماہ قبل ہی والد کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونے والے قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں، محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ برسبین میں موجود ہیں، محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ہی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی جس کے بعد وہ ٹور ادھورا چھوڑ وطن واپس آ جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی کرکٹر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے

آسٹریلیا میں موجود قومی کے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ نے محمد عرفان سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ  قبل ہی محمد عرفان کے والد کا انتقال ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے اپیل بھی کی تھی۔ محمد عرفان نے یکم ستمبر 2016 کو اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلا تھا جس میں صرف 5 اوورز کروانے کے بعد وہ فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔