- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
لاہور میں دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق
لاہور: محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفترمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔
زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے، ان کے جسم 40 سے 50 فیصد تک جلے ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتا ہے تاہم حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ عمارت میں موجود افراد کے بیانات بھی قلم بند کئے جائیں گے۔
دوسری جانب عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔