معروف فلم ساز سید نورکی اہلیہ رخسانہ نور انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2017
فلم ساز سید نور رخصانہ نور سے 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

فلم ساز سید نور رخصانہ نور سے 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کے معروف فلم ساز سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور طویل علالت کے بعد 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں پاکستان کے معروف فلم سازسید نورکی اہلیہ رخسانہ نور58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں، رخسانہ نور 15 سال سے کینسرکے مرض میں مبتلا تھیں، وہ صحافی اورشاعرہ بھی تھیں جنہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں کے گانے بھی لکھے، رخسانہ نور نے پنجاب کی متعدد جامعات میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیئے جب کہ اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا۔

فلم سازسید نور رخسانہ نورسے 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سید نوراوررخسانہ نورکے 3 بیٹیاں اورایک بیٹا ہے تاہم سید نورکی پاکستانی اداکارہ صائمہ سے دوسری شادی کے بعد رخسانہ نے ایک بیٹی کے ہمراہ الگ رہنا شروع کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔