غیر ملکی کھلاڑیوںکو پاکستان جانے سے روک دیاگیا

زبیر نذیر خان  اتوار 20 جنوری 2013
پی ایس اے نے کراچی میں شیڈول اسکواش ٹورنامنٹ کیلیے پلیئرزکوکلیئرنس نہ دی۔  فوٹو: فائل

پی ایس اے نے کراچی میں شیڈول اسکواش ٹورنامنٹ کیلیے پلیئرزکوکلیئرنس نہ دی۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند غیر ملکی کھلاڑیوںکو پاکستان جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس اے نے 10 مارچ سے کراچی میں شیڈول اسکواش ٹورنامنٹ کیلیے پلیئرز کو کلیئرنس نہ دینے کا جواز خراب حالات کو قرار دیا، انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں شامل 10ہزار ڈالرز مالیت کا 6 روزہ ڈی ایچ اے کراچی ٹورنامنٹ 15 مارچ تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی، مڈل ایسٹ اور یورپی ممالک کے متعدد انٹرنیشنل کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند ہیں،انٹرنیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹس کی کمی کے باعث یہ کھلاڑی مذکورہ ایونٹ میں شریک ہوکر اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مالی آسودگی بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثناء ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کیلیے کوششیں جاری مگر شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث مشکلات حائل ہیں، 16 کھلاڑیوں کے اس ٹورنامنٹ میں 12 براہ راست مین رائونڈ میں شرکت کریں گے،دیگر 4 کھلاڑیوں کے چنائو کیلیے 10 اور11 مارچ کو کوالیفائنگ رائونڈ میں 16 کھلاڑی قسمت آزمائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔