جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججزکومستقل کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جنوری 2013
سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکو مستقل کرنے کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی فوٹو: آن لائن/ فائل

سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکو مستقل کرنے کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی فوٹو: آن لائن/ فائل

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نےسندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکومستقل کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس ناصر الملک ،جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری ، سندھ ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس اور سند ھ بار کونسل کے نمائندے ابرار الحسن شریک ہوئے،جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکومستقل کرنےکی منظوری دی، مستقل کئے جانےوالے ججز میں جسٹس نثار شیخ،جسٹس ندیم اختراورجسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں.

سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکو مستقل کرنے کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی،جسٹس نثارشیخ کی مدت ملازمت 17 فروری جب کہ جسٹس ندیم اختراورجسٹس محمدشفیع صدیقی کی مدت ملازمت 19 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔