سہیل تنویرکاسابق اہلیہ کی بچی کوبیٹی تسلیم کرنے سے انکار

افتخار چوہدری  منگل 29 جنوری 2013
ثابت ہوگیاتوہرسزابھگتوں گا،سہیل تنویر کا موقف، سماعت یکم فروری تک ملتوی۔ فوٹو : اے ایف پی

ثابت ہوگیاتوہرسزابھگتوں گا،سہیل تنویر کا موقف، سماعت یکم فروری تک ملتوی۔ فوٹو : اے ایف پی

اسلام آ باد:  فیملی جج اسلام آباد انعام اللہ کی عدالت میں ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے اپنی سابق اہلیہ سے ہونے والی بچی کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیل کے مطابق قومی کرکٹر سہیل تنویر کے خلاف نوشین آغا نے فیملی جج اسلام آباد کی عدالت میں نان نفقہ دلانے کیلیے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ قومی کرکٹر سہیل تنویر کی بیوی ہے اور اس کی ایک چھوٹی بیٹی بھی ہے مگر سہیل تنویر اسے اور نہ ہی بیٹی کو خرچا ادا کرتا ہے۔

جس پر عدالت نے قومی کرکٹر سہیل تنویر کو پیر کو عدالت میں طلب کیا۔ سہیل تنویر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ بات درست ہے کہ نوشین آغامیری بیوی رہی مگر یہ چھوٹی بچی میری بیٹی نہیں ہے اس لیے ہمارا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے تو پتا چل جائیگا۔ اگر اس میں ثابت ہو جائے کہ یہ میری بیٹی ہے تو میں ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔