پی آئی اے کےپائلٹ نے بیٹی کو اتارنےکے لئے پروازکاروٹ تبدیل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 جنوری 2013
پائلٹ نے اپنی بیٹی کو لاہورمیں اتارنے کے لئے پروازکا رخ موڑا، فوٹو: فائل

پائلٹ نے اپنی بیٹی کو لاہورمیں اتارنے کے لئے پروازکا رخ موڑا، فوٹو: فائل

لاہور: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کاایک اورکارنامہ ،پی آئی اے کےپائلٹ نے بیٹی کو اتارنے کے لئے پروازکاروٹ تبدیل کردیا۔

پی آئی اے کی پرواز ” پی کے 562 ” کراچی سے براہ راست اسلام آبادکے لئے روانہ ہوئی لیکن پائلٹ طارق جاوید نےنان اسٹاپ پروازکارخ لاہورکی طرف موڑدیا،مسافروں کےشدیداحتجاج پرمعلوم ہواکہ پائلٹ کی بیٹی بھی پروازمیں سوارتھی جسے اتارنے کےلئے پائلٹ نے خودہی پروازکا روٹ تبدیل کردیا جبکہ پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے واقعے پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔