لاہور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بسوں میں گانے،فلمیں نہ چلانے کی دھمکی دیدی

اسد کھرل  بدھ 6 فروری 2013

لاہور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں بسوں کے مالکان، ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو گانے اور فلمیں نہ چلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پمفلٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نامعلوم ارکان نے لاہور کے علاقے نواں کوٹ سرکل میں تقسیم کیا جس میں دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیورز اور کنڈکٹرز بسوں میں سفر کے دوران گانے اور فلمیں چلانے سے گریز کریں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

شدت پسندوں کی جانب سے پمفلٹ کی تقسیم کے بعد بس مالکان اور ڈرائیورز میں خوف پایا جاتا ہے تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ افسران کو دھمکی سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔