پیپلز پارٹی یا ن لیگ منتخب ہوئے تو ملک چھوڑ جائونگا، ابرار الحق

ایکسپریس ڈیسک / عمیر علی انجم  بدھ 6 مارچ 2013
 ابرارالحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چوروں اور لٹیروں کی پارٹی ہے۔ فوٹو: فائل

ابرارالحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چوروں اور لٹیروں کی پارٹی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر ابرارالحق کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے آئندہ ملکی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی یا ن لیگ کو ووٹ دیے اور انھیں دوبارہ اقتدار ملا تو میں پاکستان چھوڑ جاؤں گا۔

میرے ساتھ بہت سے دوستوں اور چاہنے والوں نے بھی طے کیا ہوا ہے کہ ہم اس بے اماں ملک میں نہیں رہیں گے کہ جہاں انسان کی زندگی کی کوئی قدر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے اس ملک کو بہت مشکلوں کے بعد حاصل کیا تھا جبکہ چند مفادپرست لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کے خاطر اس کی عزت اوروقار کو داؤ پر لگادیا۔ ابرارالحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چوروں اور لٹیروں کی پارٹی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔