برطانوی شہزادے نے امریکی اداکارہ سے منگنی کرلی

ویب ڈیسک  پير 27 نومبر 2017
پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگن آئندہ سال موسم بہار میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگن آئندہ سال موسم بہار میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

 لندن: برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگن سے منگنی کرلی اور اگلے سال یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

شاہی خاندان کے کلیرنس ہاؤس نے پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگن کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ یہ منگنی رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوئی جب کہ شادی  آئندہ سال 2018 میں موسمِ بہار میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری کا ہالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا فیصلہ

آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری  نے اپنے سے بڑی عمر کی ہالی ووڈ اداکارہ میگن کو جیون ساتھی چنا ہے۔ پرنس ہیری کی عمر 32 سال جب کہ میگن 36 برس کی ہیں اور دونوں آپس میں گہرے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخرکردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔