حافظ سعید انتہائی نفیس اور شائستہ انسان ہیں، حمزہ علی عباسی

ویب ڈیسک  پير 1 جنوری 2018
بدقسمتی سے پاکستان میں حافظ سعید کے بارے میں شدید غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، حمزہ عباسی فوٹو: ٹوئٹر

بدقسمتی سے پاکستان میں حافظ سعید کے بارے میں شدید غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، حمزہ عباسی فوٹو: ٹوئٹر

 لاہور: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید انتہائی نفیس اور شائستہ انسان ہیں۔

حمزہ علی عباسی عموما اپنے بیانات سے خبروں میں گرم رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ٹوئٹر پر حافظ سعید سے ملاقات کی تصویر شیئر کرکے ہلچل مچادی۔ جہاں ایک طرف ان کے بہت سے مداح انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں بہت سے صارفین ان کی حمایت بھی کررہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حافظ سعید انتہائی نفیس اور شائستہ انسان ہیں جو انسانیت کی خاطر مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دیتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ان کے بارے میں شدید غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ حمزہ نے بتایا کہ حافظ سعید سے متعلق پروپگینڈے کا اثر زائل کرنے کےلیے ایک بار پھر ان سے ملاقات اور بات چیت کی۔

واضح رہے کہ حافظ سعید کی تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد ہے جبکہ امریکا نے حافظ سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے۔ حال ہی میں عدالتی احکامات پر پاکستان میں ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔