لاہورایئرپورٹ پرغیرملکی دوشیزہ سے 9 کلو ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 10 جنوری 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی غیر ملکی دوشیزہ کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک غیر ملکی خاتون کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ’’ٹیریزا‘‘ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2 کاؤنٹربا آسانی پار کرگئی لیکن اے این ایف اہلکار تمام ترجدید آلات کے باوجود اس کا سراغ نہ لگاسکے۔ کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے ہے۔

ہیروئن کی برآمدگی کے بعد کسٹم اور اے این ایف حکام ٹیریزا کو تحویل میں لینے کے لیے آپس میں ہی الجھ پڑے۔ اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ملزمہ کو ان کی تحویل میں دیا جانا چاہیے تاہم کسٹم حکام نے ایسا کرنے کے بجائے ملزمہ کو کسٹم ہاؤس منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔