- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
رنویر سنگھ کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم کے لئے منفرد روپ دھار کر مداحوں کو حیران کردیا۔
بالی ووڈ میں منفرد شناخت بنانے والے اداکار رنویر سنگھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں، وہ اکثر اپنی فلموں میں نئے روپ میں نظر آتے ہیں اور مداحوں کو حیران کردیتے ہیں جب کہ وہ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ہر نئے کردار میں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :رنویر سنگھ ریپر کے کردار میں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے فلمساز زویا اختر کی نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے جس میں عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم ’’پدماوت‘‘ میں رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کے کردار کے لئے جہاں اپنا وزن حیرت انگیز طور پر بڑھایا وہیں ان کی نئی آنے والی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے لئے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا جس سے لگتا ہے کہ انہوں اس کے لئے بھی کڑی محنت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :رنویر سنگھ کی شخصیت بدل گئی
#padmaavat —> #gullyboy pic.twitter.com/6GFJAzPChf
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) January 19, 2018
رنویر سنگھ نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اور تصویر کو اب تک لاکھوں لوگ لائک کرچکے ہیں، رنویر کے مداحوں میں سے کسی نے ان کے نئے روپ کو پسند کیا تو کسی نے ناگواری کا اظہار کیا۔
فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی کہانی کی بات کی جائے تو یہ ایک ایسے لڑکے کے بارے میں ہے جو بستی میں پلا بڑا ہے اور بڑا ہو کر ایک ریپر بن جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔