مسٹر پرفیکٹ عامر خان دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اپريل 2013
میگزین میں کہا گیا کہ  معاشرے میں رائج برائیوں کے حوالے سے چبھتے ہوئے سوالوں کو پوچھ کر عامر خان نے ایک نئے بھارت کا سنگ بنیاد رکھا فوٹو: ٹائمزمیگزین

میگزین میں کہا گیا کہ معاشرے میں رائج برائیوں کے حوالے سے چبھتے ہوئے سوالوں کو پوچھ کر عامر خان نے ایک نئے بھارت کا سنگ بنیاد رکھا فوٹو: ٹائمزمیگزین

نیو یارک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان ٹائم میگزین کی جانب سے شائع کی گئی سالانہ 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی تصویر بھی میگزین کے 7 اسپیشل کورز میں سے ایک پر چھاپی گئی ہے۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین میں عامر خان کی اداکاری کو سراہنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کئے گئے ان کے ایک ٹی وی شو کی بھی تعریف کی گئی، میگزین میں کہا گیا کہ عامر خان نے اس شو کے ذریعے معاشرے میں موجود برائیوں اور مسائل کو عوام کے سامنے اجاگر کیا اوراپنے مداحوں کو معاشرے کے مسائل کی کڑوی گولی بھی کچھ اس طرح سے دی کہ لوگوں کو برا بھی نہیں لگا۔

ٹائم میگزین کے مطابق اس شو میں کچھ ایسے مسائل کو بھی سامنے لایا گیا جن پر لوگ عموماً بات کرنے سے کتراتے ہیں، معاشرے میں رائج برائیوں کے حوالے سے چبھتے ہوئے سوالوں کو پوچھ کر عامر خان نے ایک نئے بھارت کا سنگ بنیاد رکھا،میگزین میں بالی ووڈ کے عظیم میوزک کمپوزر اے آر رحمان کی عامر خان کے بارے میں رائے کوبھی  شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔