کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی غیر قانونی ہے، چین

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، چینی دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، چینی دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اس تنازع میں کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا کشمیر کے تشخص میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے کشمیر سے متعلق سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا ہے کہ کشمیر پر پوزیشن مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر ایک تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے جس کا مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل قراردادوں، پاک بھارت دوطرفہ معاہدات میں ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا تشخص میں تبدیلی غیر قانونی ہے، مسئلہ کشمیر کو تمام فریقین کے مابین پرامن انداز سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

china foreign minister spoksman

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان ہمسائے ہیں، ایک دوسرے سے دور نہیں جا سکتے، پرامن بقائے باہمی ہی بنیادی دوطرفہ مفاد اور عالمی برادری کی مشترکہ اساس ہے، امید ہے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات ختم کرکے، بہتر تعلقات اور علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔