ہدایتکار روام گوپال ورما نے سلمان خان کو شاہ رخ سے بڑا اداکار قرار دے دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
 اسٹار اداکاری کے علاوہ  فلموں کی کمائی کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے، ہدایتکار،فوٹو: فائل

اسٹار اداکاری کے علاوہ فلموں کی کمائی کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے، ہدایتکار،فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار رام گوپال ورما نے سلمان خان کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار رام گوپال جرائم کی دنیاپر فلمیں بنانے کے علاوہ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کی ہے جس میں ’’ستیا‘‘،’’کمپنی‘‘،’’سرکار‘‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جن میں نامور اداکاروں نے کام کیا ہے تاہم اب ہدایتکار نے فلم نگری کے خانز کے کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

اپنی فلم کی تشہیری تقریب میں ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ سلمان خان ابھرتے ہوئے اسٹارنہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں کیوں کہ اسٹار اداکاری کے علاوہ  فلموں کی کمائی کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے جب کہ سلمان خان کی فلمیں کئی سالوں سے کامیابی سے بزنس کررہی ہیں اور ان کی آخری 3 فلموں نے ریکارڈ کمائی کی ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار رام گوپال ورما اپنی فلم ’’ویراپن‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔