بجرنگی بھائی جان کی "منی" فلم سلطان دیکھ کر رونے لگیں

ویب ڈیسک  اتوار 10 جولائی 2016
فلم’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پردھوم مچاتے ہوئے  کمائی  کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں:فوٹو:فائل

فلم’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پردھوم مچاتے ہوئے کمائی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں:فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں شانداراداکاری سے سب کے دل جیتنے والی ہرشالی ملہوترا عرف منی کو فلم سلطان دیکھ کر رونا آ گیا اور وہ سلمان خان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

بالی ووڈ نگری میں سلمان خان کی فلم ہو اوروہ ریکارڈ نہ بنائے یہ ممکن نہیں، ایک بار پھرسلمان خان کی نئی فلم’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پردھوم مچاتے ہوئے کمائی  کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں جب کہ پورے فلمی حلقوں اورمداحوں کی جانب سے شانداراداکاری پر دبنگ سپر اسٹار کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھاگیا

اسی طرح بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ  “منی” کا کردار ادا کرنے والی ننھی ہرشالی ملہوترا بھی فلم سلطان دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، ہرشالی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کی تعریف میں لکھا کہ وہ سپر اسٹار کا فلم سلطان میں سہا جانے والا درد محسوس کرسکتی ہیں.

https://twitter.com/Harshaali032008/status/751452183481159680

منی نے مزید لکھا کہ فلم دیکھنے ہوئے جب جب وہ کشتی (دنگل) اور اداکار کے روتے ہوئے مناظر دیکھتیں تو وہ خود بھی رو رہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان  کی فلم ’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم “سلطان” نے بھارت میں 3 دن میں ہی 105 کروڑسے زائد کمائی کرکے اپنی ہی فلموں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔