ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان  کی قبول اسلام سے متعلق  قیاس آرائیاں

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2017
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لنڈسے لوہان کے ’’اسلام وعلیکم‘‘ کے پیغام نے سب کو چونکا دیا ہے۔۔ فوٹو:فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لنڈسے لوہان کے ’’اسلام وعلیکم‘‘ کے پیغام نے سب کو چونکا دیا ہے۔۔ فوٹو:فائل

نیویارک: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ  لنڈسے لوہان کے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’’اسلام وعلیکم‘‘ کے پیغام نے ایک بار پھر ان کے قبول اسلام سے متعلق چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی امریکا کے شہر نیویارک میں ہاتھوں میں قرآن حکیم تھامےتصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر اسی قسم کی چہ مگوئیاں دوبارہ ہونے لگی ہیں جب کہ مغربی میڈیا نے لنڈسے لوہان کے قبول اسلام سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

اداکارہ  گزشتہ سال شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی  جا پہنچیں تھیں جہاں اسکارف  پہنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جس پر امریکی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب ایک بار پھر اداکارہ کے عمل نے ان کے اسلام میں داخل ہونے کی چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لیے قرآن مجید کا مطالعہ کررہی ہوں، ہالی ووڈ اداکارہ

لنڈسے لوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر’’اسلام و علیکم‘‘ کا پیغام دے کر نہ صرف سب کو چونکا دیا ہے بلکہ اپنی نازیبا تصاویر بھی ہٹا دیں اور ان کے اس اقدام کو مغربی میڈیا پر باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے جب کہ برطانوی ادارے ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ عربی زبان میں پیغام لکھنے پر مسلمانوں کی جانب سے لنڈسے لوہان کا خیرمقدم جب کہ سوشل میڈیا پر مسلمان مداحوں کی جانب سے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن اب تک اداکارہ کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان حجاب پہننے پربھی تنقید کی زد میں آگئیں

واضح رہے کہ امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان اب تک متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔