مودی اور یوگی مندر کے حامی، انصاف کی امید نہیں، بابری مسجد کمیٹی

آئی این پی  منگل 28 مارچ 2017
سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کر سکتی ہے، معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہو سکتا، بی ایم اے سی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کر سکتی ہے، معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہو سکتا، بی ایم اے سی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئی دہلی:  بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں، دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کر سکتی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے مسجد کے تنازع کو عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر بابری مسجد ایکشن کمیٹی (بی ایم اے سی) نے کہا کہ مودی اور یوگی دونوں ہی رام مندر تحریک کے حمایتی ہیں، معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہوسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔