اکشے کمار کا ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اپريل 2017
بالی ووڈ اسٹار نئی آنے والی سائنس فکشن فلم ’’2.0‘‘ میں ایک دن کا 2 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار نئی آنے والی سائنس فکشن فلم ’’2.0‘‘ میں ایک دن کا 2 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار فلم نگری کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

لیجنڈری اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے جسے فلم نگری کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم قرار دیا جارہا ہے جب کہ سائنس فکشن فلم میں دونوں اداکا مختلف روپ میں نظر آئیں گے لیکن اب بھاری بجٹ والی فلم میں اداکاروں کے معاوضے نے بھی سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:نئی فلم میں اکشے 12 اوررجنی کانت 5 روپ میں نظرآئیں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2  کروڑ روپے وصول کررہے ہیں جب کہ اداکار 20 دن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جس کے لیے وہ 40 کروڑ چارج کریں گے اور رجنی کانت کو بھی فلم میں کام کا معاوضہ 60 کروڑ دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رجنی کانت اور اکشے کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی 110 کروڑ کمالیے

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار نے 62 کروڑ سے بننے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے لیے 42 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔