کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 12 مئ 2017
برآمد کیے جانے والے اسلحہ میں 3 ایم ایس جیز، رپیٹرز، بارہ بوراورمختلف اقسام کے 2 ہزار610 راؤنڈ شامل ہیں، ترجمان رینجرز: فوٹو: فائل

برآمد کیے جانے والے اسلحہ میں 3 ایم ایس جیز، رپیٹرز، بارہ بوراورمختلف اقسام کے 2 ہزار610 راؤنڈ شامل ہیں، ترجمان رینجرز: فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر ایک دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزنے کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے دکان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد کیےگئے اسلحے میں 3 ایم ایس جیز کے علاوہ رپیٹرز، بارہ بور اور مختلف اقسام کے 2 ہزار 610 راؤنڈ شامل ہیں۔ یہ سلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصرنے دہشت گردی کی نیت سے چھپا رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔