- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
رشی کپور کے خلاف درخت کاٹنے پر مقدمہ درج
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور عام طور پر سوشل میں میڈیا میں ہر ایک کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں لیکن دوسروں کو نصیحتیں کرنے والے عام طور پر اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے اور ایسا ہی رشی کپور کے ساتھ بھی ہوا ہے کیونکہ ان کے خلاف درخت کاٹنے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں برہان میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے رشی کپور اور ان کے ٹھیکیدار کے خلاف درختوں کے تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے پوش علاقے باندرا پالی ہل میں واقع رشی کپور کے بنگلے پر تعمیراتی کام جاری ہے جس میں درختوں کی شاخیں رکاوٹ بن رہی تھیں ،لہٰذا اداکار نے 6 شاخوں کو کاٹنے کیلئے اجازت نامہ حاصل کیا تھا لیکن تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ 6 سے زیادہ شاخیں کاٹی گئی ہیں۔
دوسری جانب رشی کپور نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درختوں کی کٹائی کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا تھا یہ مجھے پھنسانے کی کوشش ہے انہوں نے اس معاملے میں اپنے پڑوسیوں کو ملوث کرتے ہوئے کہا کہ میرے پڑوسی مجھ سے جلتے ہیں یہ سارا کیا دھرا ان ہی کا ہے۔
پولیس کے مطابق درختوں کی کٹائی غیر قانونی ہے ،بی ایم سی نے رشی کپور کو نوٹس جاری کیا ہے جس پر رشی کپور کا کہنا تھا کہ دوسرے علاقوں میں بھی درختوں کی کٹائی ہوتی ہے لیکن اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتا،سب لوگ صرف میرے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔