رانی کی نئی تصاویرنے لوگوں کو حیران کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2017
بیٹی کی پیدائش کے بعد رانی کے وزن میں کافی اضافہ ہوگیا تھا؛فائل فوٹو

بیٹی کی پیدائش کے بعد رانی کے وزن میں کافی اضافہ ہوگیا تھا؛فائل فوٹو

ممبئی: رانی مکھرجی کو بیٹی ’ادیرا‘ کی پیدائش کے بعد ان کے بڑھتے وزن پربے جا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

رانی مکھرجی شوبز کا حصہ ہونے کے باوجود یہاں کی رنگینیوں سے دوررہتی ہیں، وہ دوسری اداکاراؤں کی طرح نا تو مختلف تقاریب میں شریک ہوتی ہیں اورنا ہی سوشل میڈیا کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے بارے میں خبریں کم ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: رانی مکھرجی انٹری دینے کو تیار

رانی مکھرجی 2014 میں بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2015 میں بیٹی ’’ادیرا‘‘ کی ماں بنیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد رانی کے وزن میں کافی اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں ہر جگہ سے بس ایک ہی مشورہ ملنے لگا تھا اور وہ تھا وزن میں کمی کرنے کا۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر

رانی مکھرجی نے ’’مردانی‘‘ کی ریلیز کے بعد ایک وقفہ لیا تھا اور اس دوران وہ اپنے اندر ایسی ڈرامائی تبدیلی لے آئیں کہ سب ہی حیران رہ گئے، یہ تبدیلی اس وقت سب کے سامنے آئی جب ان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کہا جاریا ہے کہ انہوں نے نئی فلم’’ ہچکی‘‘ کیلئے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کی ہے ۔ وجہ جو بھی لیکن ان تصاویر رانی واقعی میں رانی ہی لگتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔