ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکا مچادیا

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2017
حال ہی میں کیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں ؛فوٹوفائل

حال ہی میں کیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں ؛فوٹوفائل

ممبئی: ماہرہ خان کا حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے کیا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ  فلم ’’رئیس‘‘ نے تو ماہرہ کو شہرت دلائی ہی تھی تاہم چند روز قبل رنبیرکپور کے ساتھ  متنازع تصاویرپرماہرہ دوبارہ پاکستان اور بھارتی میڈیا پرچھا گئیں تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکے ساتھ متنازع تصاویر پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑدی

حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ میگزین کے سرورق پر پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئے فوٹوشوٹ کو بےحد سراہا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکار ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے

واضح رہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ لیکن دونوں جانب کے اداکارنہ صرف ماہرہ کی حمایت میں کھڑے ہوئے بلکہ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے وہ جس کے ساتھ چاہیں گھوم سکتی ہیں۔ جب کہ ماہرہ نے ان تصاویرپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل لڑکا لڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔