The Express News
                        <sy:updateFrequency>1</sy:updateFrequency>
عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
				<![CDATA[وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور 3 قیدیوں کو نجی اسپتال میں سہولیات دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ سمیت ملک بھر کی عدالتوں سے اس نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 5 کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ آئین و قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر ہونا چاہیے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر حکم دیا تھا، تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بالکل ایسے ہی ہے ۔ آئینی تشریح کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس تو فوجداری نوعیت کا ہے، جبکہ ہمارے پاس کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ابھی عبوری ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اصل سوال اختیار سماعت کا ہے، سوال یہ ہے کہ آئینی تشریح اور بنیادی حقوق کا کیس اب کون سن سکتا ہے۔
بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوا لیا، جبکہ ملک بھر کی عدالتوں سے بھی اس نوعیت کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی ہائیکورٹ میں اس نوعیت کا کوئی کیس زیر التوا ہو تو اس کا ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت کو بھجوایا جائے۔
وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ یہ کیس سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے نتیجے میں ہائیکورٹ اور پھر وفاقی آئینی عدالت میں آیا۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔]]>
پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر، زخمی شیر کے بچے کی جان بچانے کیلئے متحرک
				<![CDATA[سمن آباد کی رہائشی خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس کے پاس پہنچی جس پر پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے فوری طور پر شیر کے بچے کو طبی امداد فراہم کی.
شیر کے بچے کے ایکسرے سمیت ضروری طبی ٹیسٹ کروائے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد شیر کے بچے کی بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا گیا.
پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم نے زخمی شیر کے بچے کو وائلڈ لائف رینجرز کے حوالے کر دیا. شیر کے بچے کو محفوظ ماحول اور بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کیا گیا.
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم کو بروقت مدد پر شاباش دی. فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی طرح بے زبان حیوانات کی حفاظت اور مدد بھی ہماری ذمہ داری ہے.]]>
سابقہ اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
				<![CDATA[سابقہ اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والے شخص سمیت سائبر بلیک میلنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی خصوصی ہدایات پر سائبر بلیک میلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے لاہور سے ایک، فیصل آباد سے 2 جبکہ ملتان سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
لاہور سے گرفتار ملزم افتخار پر الزام ہے کہ وہ اپنی سابق اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ اسی طرح فیصل آباد سے محمد آصف اور محمد عرفان کو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ملتان میں کارروائی کے دوران خواتین کو الیکٹرانک ذرائع سے ہراساں کرنے کے الزام میں محمد شعیب، محمد سالار اور احمد علی کو گرفتار کیا گیا۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے ہیں، جن کا فرانزک تجزیہ جاری ہے۔]]>
حکومت ریلیف کا ڈراما بند اور پیٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے، حافظ نعیم
				<![CDATA[امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ریلیف کا ڈراما بند اور پیٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی ختم اور پالیسی ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کرے گی۔ مختلف شہروں میں جاری دھرنے بھی ختم نہیں کیے جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال 1567 ارب روپے لیوی جمع کی گئی، لیکن دوسری جانب حکومت پالیسی ریٹ کم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان میں ایک متوازی معیشت موجود ہے اور اتنی بڑی خرید و فروخت کہیں حساب میں نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت لیوی کے نام پر غنڈہ گردی کررہی ہے اور فی لیٹر 135 روپے بھتہ لے رہی ہے۔ ہم حکومت کو پالیسی ریٹ 3 فیصد کم کرنے کے فوائد سے آگاہ کرچکے ہیں اور لیوی کم کرنے کے حوالے سے بھی فارمولا دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ مہنگائی کم کردی گئی ہے، لیکن بلند شرح سود سے مزید قرض بڑھے گا۔ لیوی ختم کرنے اور پالیسی ریٹ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو حکومت کو اپنے محصولات کم کرنے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 25 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، قوم کو لائنوں میں لگا کر کوئی احسان نہیں کیا جارہا۔ پیٹرول پمپس پر ایپ دیکھی جاتی رہے گی اور رش لگا رہے گا، جبکہ جن کے ذریعے ریلیف دیا جارہا ہے ان سے بات ہی نہیں کی گئی۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریلیف پیکج کا اعلان کرکے اس کے اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کردیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام قوم کو ریلیف دینا ہے، دکھاوے کے پیکج کے بجائے لیوی کا بھتہ ختم کیا جائے اور ریلیف کا یہ طریقہ ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کبھی ٹریکٹر اور کبھی لیپ ٹاپ اسکیم لے کر آتی ہیں، حکومت کو اصل مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ جب تک لیوی ختم نہیں ہوگی مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز کن کے پیسوں سے لیا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن کی ڈگری لینے لندن گئیں جبکہ پنجاب میں نویں جماعت کے بچے فیل ہورہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سوال کیا جائے تو جواب کچھ اور آتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں ان کی جانب سے جمع کرائے گئے معاملات سامنے آنے چاہییں۔ انہوں نے حکمرانوں پر شاہ خرچیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخراجات ختم نہیں کیے جارہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے 74 فیصد شیئرز پاکستان کے ہیں، جبکہ یہ لوگ میٹنگز میں جانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ بیرون ملک دوروں کے دوران بڑی گاڑیاں بک کی جاتی ہیں اور بزنس کلاس میں سفر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیکرٹری کی ایک میٹنگ پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہوتیں ، غریبوں کا حق مارا جارہا ہے، قوم پر مسلسل ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔ حافظ نعیم نے تجویز دی کہ کوئی بھی ملٹری یا سول بیوروکریٹ 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کرے۔ حکومت کو لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹی دگنی کرنے سمیت مختلف تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے محکمے ایسے ہیں جنہیں 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہوجانا چاہیے تھا، لیکن وہ اب بھی دہری شکل میں چل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے حکومت کو مختلف تجاویز پیش کی ہیں اور بنیادی مطالبہ لیوی کا خاتمہ ہے۔ حافظ نعیم نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان آج ملاقات بھی ہے، جس میں ان کی جانب سے دی گئی تجاویز اور لیوی ختم کرنے کے مطالبے پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 40 مقامات اور شہروں میں دھرنے جاری ہیں اور لوگ اونٹوں پر بیٹھ کر بھی ان دھرنوں میں آرہے ہیں۔ 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا ، موجودہ دھرنے ختم نہیں ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے ابھی سے بند کردیے گئے ہیں، تاہم ہم کنٹینرز سے ڈرنے والے نہیں۔ ہمیں معلوم ہے کنٹینرز کو کیسے ہٹانا ہے، گزشتہ مرتبہ بھی انہیں ہٹایا جاسکتا تھا ۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ ہم بغیر لاشوں کے سیاست کرنا چاہتے ہیں، اس وقت عوام مکمل طور پر تیار ہیں۔ جب جماعت اسلامی کے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کو صورتحال کا اندازہ ہوجائے گا۔
میر رضا قتل کیس پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے الزام عائد کیا کہ کیس میں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ثبوت ختم کیے جارہے ہیں۔
سندھ کے بلدیاتی نظام پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو تسلیم نہیں کرتی، کسی ایڈمنسٹریٹر کو نہیں مانتی اور ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن کام چلانے کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام میں کی گئی ترامیم ختم کی جائیں اور صوبائی حکومت کے فنڈز نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے میئر شپ کو بھی ’قبضہ شپ‘ قرار دیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں 2015 سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تاحال انتخابات نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔]]>
خلائی جنگ کا نیا باب کھل گیا؟ امریکا نے مدار میں خطرناک دفاعی ہتھیار رکھنے کا اعتراف کردیا
				<![CDATA[واشنگٹن: امریکا نے پہلی بار باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ اس کی اسپیس فورس نے زمین کے مدار میں ’اسپیس کنٹرول ہتھیار‘ تعینات کر رکھے ہیں، جو دشمن کے خلاف امریکی فوجی اثاثوں کے دفاع کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے سیکریٹری ٹرائے مینک نے کہا کہ بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر امریکا کو خلا میں اپنی افواج کے تحفظ اور دشمن کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ تاہم انہوں نے ان ہتھیاروں کی نوعیت، تعداد یا انہیں مدار میں کب تعینات کیا گیا، اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی اسپیس فورس کے ترجمان کے مطابق یہ ’اسپیس کنٹرول‘ صلاحیتیں دشمن کے اثاثوں کو متاثر، غیر مؤثر یا ضرورت پڑنے پر تباہ کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں اور ان کا استعمال دفاعی یا جارحانہ دونوں مقاصد کے لیے ممکن ہے۔
امریکا کا یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن، روس اور چین کی بڑھتی ہوئی خلائی فوجی صلاحیتوں کو اپنے لیے اہم خطرہ قرار دے رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق خلا مستقبل کی فوجی کارروائیوں میں ایک اہم میدان بن چکا ہے۔
1967 کے آؤٹر اسپیس ٹریٹی کے تحت زمین کے مدار میں جوہری ہتھیار یا دیگر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تعینات کرنے پر پابندی ہے۔ تاہم معاہدہ عام یا روایتی ہتھیاروں کی مدار میں تعیناتی پر اسی طرح کی مکمل پابندی عائد نہیں کرتا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خلا میں موجود نئی صلاحیتیں بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعمال کی جائیں گی۔ امریکا کی جانب سے اس صلاحیت کا باضابطہ اعتراف خلائی عسکری دوڑ اور مستقبل کے ممکنہ تنازعات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔]]>
آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
				<![CDATA[ آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔
 ایلن بارڈر، گریگ چیپل، آئن چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ سفارتی یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے اٹھا رہے ہیں۔
خط میں سابق کرکٹرز نے عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمات پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تشویش زیرحراست کسی بھی شخص کے ساتھ انسانی سلوک سے متعلق ہے، چاہے اس کے سیاسی خیالات کچھ بھی ہوں۔
Seven former Australia cricket captains have now approached Australia's minister for foreign affairs, Penny Wong, to raise humanitarian concerns over Imran Khan's detention in Pakistan pic.twitter.com/HfodQ3wlRz
— Cricinfo (@cricinfo) September 15, 2026
 سابق کپتانوں نے عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت، محدود طبی سہولیات، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور قانونی مشاورت تک محدود رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیا۔
اس سے قبل 22 سابق عالمی کپتانوں نے بھی شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کے طبی معائنے، اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں اور ضروری علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
گریگ چیپل نے گزشتہ ماہ پینی وونگ سے ملاقات کی درخواست بھی کی تھی تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔]]>
دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
				<![CDATA[دوورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
برمنگھم سے تمام کھلاڑی دوحہ پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے تھے۔
کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کرکٹرز علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کی طرف سےکھیلیں گے۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کے ساتھ سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہوا تھا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گیارہ پوائنٹس بھی منہا کیے گئے تھے۔]]>
پاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
				<![CDATA[پاکستان اور لبنان کے مابین دہشت گردی، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے آج وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، دہشتگردی، منشیات، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان پولیس اکیڈمیز اور تربیتی پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوطرفہ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کیے جائیں گے۔
دونوں جانب سے دہشت گردوں اور ڈرگ مافیا کی سرکوبی اور سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد منشیات کے شعبے میں ایم او یو پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور لبنان کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لبنانی ہم منصب سے کہا کہ امید ہے ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور لبنان مشترکہ مفادات کے شعبوں، خصوصاً داخلی سیکیورٹی میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ لبنانی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا اور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی موجود تھے۔
چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔]]>
ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری،  دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
				<![CDATA[ملک میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے ساتھ کئی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 17 ستمبر 2026 تک متوقع بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کرتے ہوئے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، پلوں اور نشیبی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح موسم سے متعلق مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال میں مدد حاصل کرنے کے لیے 911 ہیلپ لائن سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔]]>
لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز؛ 2300 پلاٹوں  پر قبضے کے متاثرین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
				<![CDATA[سندھ ہائیکورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی نے پلاٹس سے قبضہ ختم کرانے یا الاٹیز کو ان کی رقم واپس کرنے کی سفارش کی تھی۔
دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تجاوزات کے خلاف متعدد بار کارروائی کی گئی، تاہم قابضین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ لیز موجود ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے 1963 میں کے ایم سی کو اراضی 30 سالہ لیز پر دی تھی، جس کی مدت 1993 میں ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق 1993 میں لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر نے اراضی رہائشی مقاصد کے لیے الاٹ کردی تھی۔
کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اراضی کی ملکیت پر کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کے درمیان تنازع موجود ہے، جبکہ ملکیت سے متعلق سول مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ الاٹیز ادائیگی کرنے کے باوجود 30 برس سے پلاٹس کے قبضے سے محروم ہیں اور دونوں ادارے غلط بیانی کررہے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ متاثرین 1993 سے اب تک دربدر ہیں۔ کے ایم سی نے لانڈھی میں یہ پلاٹس کاٹیج انڈسٹریز کے لیے الاٹ کیے تھے، تاہم درخواست گزاروں کو 1993 سے زمین کا قبضہ نہیں ملا۔
عدالت نے تمام فریقین کے تفصیلی دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔]]>
’پھر وہی غصے والا امیر ہیرو‘، دانش تیمور کے بار بار ایک جیسے کرداروں سے ناظرین اکتا گئے
				<![CDATA[پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ان کے ایک جیسے کردار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ 
نئے ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داؤد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داؤد کو ایک بااثر اور طاقتور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے، جبکہ بریرہ اس کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔
View this post on Instagram
حالیہ اقساط میں شاہ داؤد کے جارحانہ اور کنٹرولنگ رویے کے بعد ناظرین نے کہانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں امیر، طاقتور اور غصے والے ہیرو کا فارمولا بار بار دہرایا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے خصوصاً دانش تیمور سے مختلف کردار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ کئی ڈراموں میں اسی نوعیت کے بااثر، غصیلے اور پوزیسیو کرداروں میں دکھائی دے چکے ہیں۔]]>
ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، محسن رضائی
				<![CDATA[تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد بیانات سے گمراہ نہ ہونے کی تنبیہ بھی کی۔
محسن رضائی کے مطابق ٹرمپ کبھی کہتے ہیں کہ امریکا مذاکرات نہیں کرے گا اور کبھی مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا بیان دیتے ہیں، اس لیے ان کے مختلف بیانات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ایران کے مؤقف کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تیل اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ ان کے بقول حالیہ حالات میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی کوششیں مستقبل میں پیدا ہونے والی صورتحال کو روک نہیں سکیں گی۔
محسن رضائی نے واضح کیا کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، امریکا کے ساتھ مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔
ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز، تیل کی ترسیل اور ایران امریکا تنازع پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔]]>
ٹرمپ کا بڑا سفارتی فیصلہ، سعودی عرب کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا
				<![CDATA[واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن رکن کانگریس اور سابق امریکی فوجی افسر ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویسلی ہنٹ کی نامزدگی امریکی سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے، جہاں ان کی تعیناتی کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا عہدہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خالی تھا۔
ویسلی ہنٹ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں تقریباً دو سال سفارتی رابطہ کار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ہنٹ نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ خطے میں بطور فوجی افسر خدمات انجام دینے اور سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داری کا تجربہ رکھنے کے باعث وہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
I am profoundly grateful to President Trump for his confidence in me and for the extraordinary honor of being selected to represent the United States of America as Ambassador to the Kingdom of Saudi Arabia.
President Trump understands that American strength is the foundation of… pic.twitter.com/MSp6wJcgBU
— Wesley Hunt (@WesleyHuntTX) September 14, 2026
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا منصب ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔]]>
ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
				<![CDATA[ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کے معاملے پر اس موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے آنکھ کی تکلیف سے نجات پانے کے لیے جو ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں، ان کا مقصد قوت بڑھانا نہیں تھا۔
وہ صرف طبی علاج کے لیے تھیں تاہم علاج کے لیے ادویات استعمال کرنے کا اجازت نامہ بروقت حاصل نہ کرنے پر وہ غفلت کےمرتکب ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ پر کم سے کم پابندی دو ماہ کی لگ سکتی ہے اور ایشین بیچ گیمز میں جیتا گیا سلور میڈل ان سے واپس لے لیا جائے گا۔
پابندی کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا، ممنوعہ ادویات آنکھ کےعلاج کے لیے استعمال کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی  ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام کو یہ دوا استعمال کرنے کی ایک سال کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔
انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے انعام بٹ کے حوالے سے باقاعدہ فیصلہ جلد متوقع ہے جس کے بعد انعام بٹ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے اور وہ بطور کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ جاپان کا  سفر کرسکیں گے۔
انعام بٹ سیکرٹری فیڈریشن اور ایتھلیٹس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر کام بھی کرسکیں گے۔
ڈوپنگ ایشو کے بعد انعام بٹ کھیل کے مفاد اور غیر جانب داری کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر اپنے عہدوں سے الگ ہوگئے تھے۔]]>
شام نے 70 ٹن یورینیم عالمی جوہری ادارے کی نگرانی میں دے دیا
				<![CDATA[وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے اعلان کیا کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں دے دیا ہے، جو شام کی 15 سالہ جوہری عدم تعمیل فائل کی بندش اور واچ ڈاگ کے ساتھ نئے تعاون کے آغاز کی علامت ہے۔
شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے اعلان کیا کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت رکھا ہے، اس اقدام کو ایک اہم موڑ کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو 15 سال کی عدم تعمیل کو ختم کرتا ہے.
سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق، آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے الشیبانی نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز نے 9 ستمبر کو متفقہ طور پر شام کی جوہری فائل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا، جو 2011 سے کھلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دمشق نے 17 جولائی کو ایجنسی کو ایک سرکاری خط بھیجا جس میں 29 جولائی کو تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کرنے سے پہلے ایک غیر اعلانیہ مقام پر جوہری مواد کا انکشاف کیا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تقریباً دو دہائیوں کی بندش کے بعد 16 اگست کو تنصیب کا دورہ کیا۔
شامی اور آئی اے ای اے کے ماہرین نے مقام پر مضبوط کنکریٹ کے نیچے سے ری ایکٹر کی باقیات کو ہٹانا شروع کر دیا ہے.
وزیر خارجہ نے بتایا کہ دمشق نے 2011 سے بورڈ کی طرف سے مانگی گئی ڈیزائن کی معلومات اور انوینٹری رپورٹس فراہم کیں۔ اٹامک انرجی کمیشن نے محدود وسائل کے باوجود ہفتوں کے اندر ان مسائل کو حل کیا۔]]>
کراچی: پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور
				<![CDATA[ملیر کورٹ نے پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ دس ملیر کی عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزم کونین شاہ پروفیسر عارف پر تشدد کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت پر تھا۔ عدالت کے حکم کے بعد ملزم کو ملیر جیل سے رہا کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ
				<![CDATA[نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین راستہ ہے۔رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے، عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے عالمی امن اور ترقی کے مقاصد کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور رافیل گروسی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔]]>
گوجرانوالہ: 12 سالہ بچے کو ہم عمر 2 بچوں نے شیشے کی بوتل توڑ کر پیٹ میں مار قتل کردیا
				<![CDATA[گوجرانوالہ میں ڈیرہ شاہ جمال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں 12 سالہ بچے کو ہم عمر دو بچوں نے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ لقمان اقبال کا محلے میں ملزمان سمیر اور ریحان سے معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ ہم عمر ملزمان نے شیشے کی بوتل توڑ کر لقمان اقبال کے پیٹ میں مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا، جبکہ اہلخانہ کے مطابق ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
				<![CDATA[تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کے مبینہ مقابلے میں اسپیشل چائلڈ 8 سالہ بچی کو اسکول پک اینڈ ڈراپ کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق معصوم بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث اور مطلوب ملزم رشید نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بچی کو اسکول لے جانے اور واپس چھوڑنے کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل چاند گاڑی برآمد ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او پیپلز کالونی کی زیرنگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ شہر بھر میں ناکہ بندی جاری ہے۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔]]>
نیٹو کی طیاروں نے لتھوانیا کی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون مار گرایا
				<![CDATA[لتھوانیا کی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کے نیٹو کی طیاروں نے مار گرایا ہے.
لتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک ڈرون جو ابھی ابھی لتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا اسے نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے تباہ کر دیا۔
روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت کے دوران اس طرح کی تیاری ہمارے خطے کے لیے ضروری ہے۔
لیتھوانیا کے قومی ریڈیو ایل آر ٹی نے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے ابتدائی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرون، جسے جنوبی لتھوانیا کے گاؤں پراتکونائی کے قریب مار گرایا گیا، دوسرے سب سے بڑے شہر، کوناس کے قریب، پڑوسی ملک بیلاروس سے آیا تھا اور مغرب کی طرف جا رہا تھا۔
اس سے قبل دارالحکومت ولنیئس اور آس پاس کے علاقے میں ڈرون الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
لتھوانیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اتحادیوں کے اتحاد اور ردعمل میں عزم کی بہترین مثال ہے. ایک واضح پیغام بھیجتا ہے کہ نیٹو چوکس، پرعزم اور تیار ہے.]]>
ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
				<![CDATA[معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں۔
ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے ایمان کو بھی اسی طرح محبت اور سپورٹ دینے کی درخواست کی۔
View this post on Instagram
ایمان اسد کو ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی، تاہم بعدازاں ان کی ویڈیوز میں موجودگی کم ہو گئی تھی۔
اب اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان پہلی مرتبہ اپنی پسند کے مطابق آزادانہ کانٹنٹ بنا سکیں گی، تاہم چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔]]>
یوکرین روس کے ساتھ تنازع کم کرنے کیلئے تیار ہے, زیلنسکی
				<![CDATA[یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ تنازع کو ​​کم کرنے کے لیے تیار ہے اگر روس تنصیبات کے نشانہ بنانا بند کردے.
میڈیا رپورٹس کی مطابق تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے ساتھ، ٹرمپ نے روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں کی مذمت کی تھی، اور انہیں ڈیزل ایندھن کی قلت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین نے روسی توانائی کے اہداف کو نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ روس نے بھی ایسا ہی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے.
تاہم روس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن اپنے یومیہ خطاب میں، زیلنسکی نے "اہم انفراسٹرکچر پر حملوں کو باہمی طور پر روکنے کے بارے میں امریکہ کی اس تجویز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ تنازع کو ​​کم کرنے کے لیے تیار ہے اگر روس تنصیبات کے نشانہ بنانا بند کردے.]]>
پرواز کے دوران جہاز میں خاتون کی نازیبا حرکت، ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار
				<![CDATA[میامی: امریکا میں بالٹی مور سے میامی جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں ایک خاتون مسافر نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتار کر دیگر مسافروں کے سامنے نازیبا حرکات شروع کردیں، جس کے بعد اسے طیارے سے اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔ خاتون کی حرکت پر پرواز کے عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ایئرلائن کے آپریشنز سینٹر کو اطلاع دی اور میامی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست کی۔
پائلٹس نے پرواز کا رخ تبدیل کرنے کے بجائے سفر جاری رکھا اور طیارہ مقررہ منزل میامی پہنچ گیا۔ لینڈنگ کے وقت پولیس اہلکار گیٹ پر موجود تھے، جنہوں نے خاتون کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ایف بی آئی کے حوالے کردیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔]]>
سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
				<![CDATA[بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کی فلمی دنیا میں انٹری کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر سنگھ مبینہ طور پر فلم ’ٹارزن‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کریں گے، جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی بھی اہم کردار میں نظر آسکتے ہیں۔
فلم کے ہدایتکار، پروڈکشن ہاؤس اور دیگر کاسٹ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ سلمان خان اس منصوبے سے کسی حیثیت میں وابستہ ہیں یا نہیں۔
شیرا کے بیٹے کے بالی ووڈ ڈیبیو کی خبریں پہلی مرتبہ 2022 میں سامنے آئی تھیں، جب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان ان کی فلمی لانچنگ کیلئے سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں سوناکشی سنہا، زرین خان، ڈیزی شاہ، سائی منجریکر، وارینا حسین اور آیوش شرما سمیت کئی فنکاروں کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔]]>
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
				<![CDATA[چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے۔
وفاقی آئینی عدالت میں نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے ۔ وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے، آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے جبکہ آئین میں اختیارات اور حدود کا واضح تعین کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ضروری ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال ادارہ جاتی استعداد اور شفافیت کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت نے قیام کے بعد مختصر عرصے میں کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔ انصاف تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور بلا تفریق آئینی انصاف ہماری بنیادی ترجیح رہنی چاہیے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ مقدمات کا سماعت کے لیے تقرر شفاف انداز میں کیا جاتا ہے۔ عدلیہ کی آزادی کسی بھی معاشرے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔  انہوں نے کہا کہ بیرونی دوروں اور سرگرمیوں کے ذریعے عدالتی شعبے میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔بار ایسوسی ایشنز اور دیگر وفود کے آئینی عدالت کے دورے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت تفویض شدہ آئینی ذمہ داریاں پختہ عزم کے ساتھ نبھاتی رہے گی ۔ بار اور بینچ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مسعود چشتی نے کہا کہ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں انجام دی ہیں۔ وفاقی عدالت کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے، جبکہ وفاقی آئینی عدالت نے اپنی آئینی ذمہ داریاں سنجیدگی، توازن اور آئینی بصیرت کے ساتھ انجام دی ہیں۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت مستقبل میں پاکستان کے آئینی و قانونی نظام کے لیے رہنما اصول کا درجہ حاصل کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئینی عدالت کا سفر آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔ مسعود چشتی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت سائلین کو جلد ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کرے۔]]>
انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم کا مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ
				<![CDATA[پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے بطور گیسٹ پلیئر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ طویل فارمیٹ کے لیے اپنی فارم اور ردھم برقرار رکھ سکیں۔
اس درخواست کے بعد پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ یہ انتظام کیا۔
 بابر اعظم دسمبر 2022 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بنا سکے۔ 2023 سے اب تک 39 اننگز میں ان کی اوسط صرف 30.43 رہی ہے جبکہ اس دوران وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بنا سکے۔
Babar Azam will play for Oil & Gas Development Company Limited in the ongoing President's Trophy Grade 1 first-class tournament after he was signed by the department as a guest player https://t.co/xpEHK3hLge pic.twitter.com/IpvudeeoaQ
— Cricinfo (@cricinfo) September 15, 2026
ان کی آخری ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں 161 رنز کی تھی۔
سابق کرکٹرز کی جانب سے بابر کی تکنیک اور خاص طور پر شارٹ بال کے خلاف مشکلات پر بھی تنقید کی جاتی رہی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔
بابر نے آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کو قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا تھا۔
 او جی ڈی سی ایل کے لیے بابر کی شمولیت اہم قرار دی جا رہی ہے جبکہ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عامر جمال بھی ایم آئی ٹی ایس کے لیے بطور گیسٹ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔]]>
میر رضا قتل کیس؛ تفتیشی افسر نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں
				<![CDATA[میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں۔
جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں گواہان کے مزید بیانات اور سیل شدہ روزنامچے شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے اسلحہ ڈیلر ادریس کا بیان اور فرانزک ڈویژن کے نمائندے فرہاج کے بیانات بھی کمیشن میں جمع کرادیے۔
تھانہ فیروز آباد اور گلستان جوہر کے 17 جولائی سے 11 اگست کے درمیان کے روزنامچے بھی سیل شدہ حالت میں کمیشن کے سامنے جمع کرادیے گئے۔
علاوہ ازیں تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے میر رضا کے پارٹنر احسان انیس شمسی کا بیان حلفی بھی جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیا۔]]>
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور 4 بچوں کے لرزہ خیز قتل  کا مقدمہ درج
				<![CDATA[کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں خاتون سمیت چار بچوں کے لرزہ خیز قتل کے واقعے میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق جاں بحق افراد میں 34 سالہ مہوش، 6 سالہ حسنین، 8 سالہ مرحہ اور 16 ماہ کی اشمیرہ شامل ہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تین لاشیں لائی گئی تھیں جبکہ ایک شدید زخمی کمسن کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جو دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کے سر اور دماغ پر متعدد شدید نوعیت کی چوٹیں پائی گئیں، جبکہ سر پر شدید ضربات کے باعث دماغی ٹشوز کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس سرجن کے مطابق لاشوں سے سیمپل لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ مقتولین کو کوئی نشہ آور چیز دی گئی یا نہیں، یہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں واضح ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے میں واقعے کا مقدمہ مقتول خاتون کے شوہر اور بچوں کے دادا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا، جس کے بعد لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئیں۔ قتل سے قبل ماں اور بچوں کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیے جانے کا شبہ ہے، جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوسکے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل انتہائی مہارت سے کیا گیا اور قاتل نے شواہد چھپانے کی پوری کوشش کی۔ شبہ ہے کہ مقتولین نشہ آور دوا کے اثر میں جس جگہ موجود تھے، وہیں تشدد کرکے قتل کیے گئے۔
پولیس کے مطابق تاحال آلہ قتل نہیں مل سکا، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، موبائل فون ریکارڈ سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
احتساب عدالت: مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف ریفرنس، سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی
				<![CDATA[احتساب عدالت میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی منتقلی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، تاہم مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ کے مطابق وفاقی وزیر صحت اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ زین ملک اور دیگر ملزمان بھی پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے جن ملزمان کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی، انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب نے 2019 میں مصطفیٰ کمال، افتخار قائمخانی اور دیگر کے خلاف ریفرنس بنایا تھا۔ ریفرنس کے مطابق 1985 میں کے ایم سی نے کلفٹن میں ہاکرز کو پلاٹ الاٹ کیے تھے، بعد ازاں یہ پلاٹ بحریہ ٹاؤن کو منتقل کردیئے گئے تھے۔
احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
				<![CDATA[ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فہرست سازی کی تقریب ہوئی، جس سے ڈائریکٹر پی ایس ایکس احمد چنائے نے خطاب کیا۔ احمد چنائے نے کہا کہ ایگرو پروسیسرز پاکستان میں ایک معروف نام ہے اور آج اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں ایک نیا نام شامل ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایگرو پروسیسرز کی جانب سے 5 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار عام حصص پیش کیے گئے، جو کمپنی کے آئی پی او کے بعد ادا شدہ سرمائے کا 15 فیصد ہیں۔ ایگرو پروسیسرز کے حصص کی قیمت 33 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔
احمد چنائے نے کہا کہ رواں کیلنڈر سال میں یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 12ویں فہرست سازی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اگست میں 24 ہزار 788 نئے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھول کر آئی پی اوز میں حصہ لے رہے ہیں اور بیرون ملک سے بھی نئے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہورہے ہیں۔ سرمایہ کاروں میں آگاہی کے لیے 150 سے زائد نشستیں منعقد کی گئیں، جبکہ یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بھی سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی بڑھائی جارہی ہے۔ خواتین کو اسٹاک مارکیٹ میں شامل کرنے کے لیے ’’شی انویسٹ‘‘ سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔
احمد چنائے نے کہا کہ ایگرو پروسیسرز نے اسٹاک ایکسچینج میں فہرست سازی کے لیے موزوں وقت کا انتخاب کیا۔
تقریب سے اے پی اے جی کے چیف ایگزیکٹو احمد عزیز غلام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی فہرست سازی اور گونگ بجانا میرے لیے خواب تھا، کمپنی کو اسٹاک میں فہرست ہوتے دیکھنا میرے لیے اوسکر سے بڑا اعزاز ہے۔
احمد عزیز غلام نے کہا کہ اے پی اے جی چار دہائیوں پرانی کمپنی ہے، ہمارا مقصد کمپنی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ مصنوعات عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ملک، اپنی کمپنی اور اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔ اپنی مصنوعات کے معیار اور وسائل کو عالمی سطح پر توسیع کے لیے استعمال کریں گے۔
احمد عزیز غلام کا کہنا تھا کہ اے پی اے جی صارفین کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے سے اسٹاک ایکسچینج میں نئے اکاؤنٹس کی تعداد بڑھے گی۔]]>
نئی دہلی میں برکس اجلاس، بھارت کیلئےعالمی سطح پرجگ ہنسائی کا باعث بن گیا
				<![CDATA[عالمی سفارتی فورم پربھارتی حکام کی غیرپیشہ ورانہ حرکات نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں.
بنیادی سفارتی آداب تار تار، روسی صدرکی تقریرکے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول کی توجہ کھانے پرمرکوز.
ایرانی صدرکی تقریرکے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیرجیسوال بھی مسلسل کھانے میں مصروف رہے. وائرل ویڈیوز پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی حکام کے نامناسب طرزِعمل پرشدید تنقید کی گئی.
بھارتی صحافی اشوک سوائن نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ ملکی ساکھ  بہترکرنے کے بجائے مودی کیلئے تمغے جمع کرنے اورمفت کھانے اڑانے میں مگن ہے.
دوسری جانب بی جے پی رہنماؤں  کی جانب سے برکس اجلاس کی جعلی اوراے آئی ساختہ تصاویرشیئر کی جانے لگیں.
بی جے پی رہنماؤں کی شیئر کردہ اے آئی تصاویرمیں 2024 میں انتقال کرجانے والے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی دکھا دیا گیا. 
جعلی سفارتی کامیابی دکھانے کیلئے مودی سرکارنے جعلی تصاویر کے ذریعے ترک صدر کی بھی برکس اجلاس میں شرکت دکھا دی.]]>
کراچی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار، اسلحہ اور موبائل برآمد
				<![CDATA[کراچی میں پولیس کو انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، جس سے اسلحہ اور موبائل برآمد کرلیا گیا ہے۔
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور لوٹ مار کی بیشتر وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 4 رکنی ڈکیت گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ساؤتھ اور ایسٹ کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا، جبکہ ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
توحید رحمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان، مجاہد، حمزہ اور اللہ نور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جبکہ ان کے خلاف ڈکیتی اور اسلحے کے مقدمات بھی درج ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے 21 اگست کو کلفٹن کے علاقے میں ٹائل شوروم کے مالک کو لوٹا اور اس سے 40 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان سال 2023 میں بھی اسی ٹائل شوروم کے مالک سے 20 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ چکے ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم حمزہ کے خلاف 2022 میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ اس مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔  ملزم حمزہ نے جیل سے رہائی کے بعد ڈکیت گروہ بنایا تھا، جبکہ گرفتار سرغنہ نے گروہ میں ایک خاتون ملزمہ کو بھی شامل کیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔]]>
مودی دور میں سکیورٹی اہلکار ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشیوں کا بڑھتا رجحان
				<![CDATA[بدترین ذہنی دباؤ، گرتے مورال اور بڑھتی خودکشیوں کے واقعات بھارتی فورسز کی انتظامی ناکامیوں کی عکاسی کر رہے ہیں.
مودی حکومت کے دعووں کے برعکس بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشیوں نے حکومتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے.
بھارتی جریدہ ڈیکن کرانیکل کے مطابق مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.
بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کشن گنج کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور 24 سالہ ایس ایس بی جوان نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی.
قرض اور ذہنی دباؤ کا شکار 24 سالہ یوپی پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی.
لوک سبھا رکن چندر شیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 تک 749 اہلکاروں کی خودکشیاں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارتی جوان ملکی دفاع کے بجائے اپنے نظام کی خامیوں سے لڑ رہے ہیں.]]>
اوورسیز پاکستانی سے 34 لاکھ کا فراڈ کرنے والے ملزم کو 2 سال قید کی سزا
				<![CDATA[اوورسیز پاکستانی کے ساتھ 34 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس  نے اوورسیز پاکستانی سے 34 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم منتظر مہدی کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔
سول جج زنیرہ ظفر نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
وکیل ابرار چیمہ کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں مقیم شہری شفیق مصطفیٰ سے رقم لی۔ ملزم گھر کی دیکھ بھال اور قانونی معاملات کی مد میں بھی رقم لیتا رہا۔
واضح رہے کہ پولیس ملازم منتظر مہدی کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔]]>
دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ تحسین، ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارمنس وائرل
				<![CDATA[بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔
ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ہزاروں افراد کے سامنے نصرت فتح علی خان کا مقبول کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پرفارمنس کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین بھی دلجیت کے ساتھ جھومتے اور کلام سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلجیت دوسانجھ کے اس انداز کو خوب سراہا۔ متعدد صارفین نے اسے سرحدوں سے بالاتر موسیقی اور محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر میں قوالی اور صوفی موسیقی کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے انتقال کے تقریباً تین دہائیوں بعد بھی ان کی موسیقی نئی نسل میں یکساں مقبول ہے۔
سعودی توانائی تنصیبات پر حملوں نے مارکیٹ ہلا دی، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
				<![CDATA[لندن: سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش اور توانائی کے انفرااسٹرکچر پر تازہ حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات برقرار رہنے سے منگل کو برینٹ خام تیل کے سودے 1.37 ڈالر یعنی 1.3 فیصد اضافے کے بعد 107.05 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.53 ڈالر یعنی 1.51 فیصد بڑھ کر 102.92 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دونوں عالمی بینچ مارک گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی ایک فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے تھے۔
سعودی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے بند ہونے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خلیج میں بحری آمدورفت سے متعلق خطرات کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے باوجود خطے میں تازہ حملوں نے سرمایہ کاروں کے خدشات برقرار رکھے ہیں۔ اگر سپلائی میں رکاوٹ طویل ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔]]>
افغان لبریشن فرنٹ کا طالبان رجیم کے کنٹرول پرکھلا چیلنج
				<![CDATA[افغانستان میں اندرونی دراڑوں اور بڑھتی مزاحمت نے طالبان رجیم کی قلعی کھول دی.
افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ اور سابق افغان فوجی چیف جنرل یاسین ضیا نےدعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کیخلاف مسلح مزاحمت رنگ لا رہی ہے،صورتحال اب ان کے کنٹرول سے باہرہے.
افغان طالبان اپنی گرتی ساکھ بچانےکیلئےنام نہادحامیوں اورپراپیگنڈا نیٹ ورکس کا سہارا لے رہے ہیں، مخصوص عناصرعوام کوطالبان کے بعد کے حالات سے ڈرارہے ہیں،حالانکہ موجودہ رجیم سے بدتر کچھ نہیں ہو سکتا.
ترقیاتی منصوبوں کی آڑمیں سڑکوں کی تعمیری لاگت10 گنا بڑھا کرکرپشن کرنے والےطالبان کس منہ سے حکومت چلا رہے ہیں؟، کسٹم چوری اورشاہراہوں پر لوٹ مار کرنے والی رجیم اگر حکومت چلا سکتی ہے تو پڑھے لکھے اور اہل لوگ کیوں نہیں؟.]]>
41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان
				<![CDATA[پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کیلئے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلے سے بالکل مختلف ہے۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب بڑا ہو چکا ہے اور ان کی زندگی کام، سفر اور اپنے معمولات کے ساتھ ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، ایسے میں کئی عرصے بعد دوبارہ ماں بننے کا سفر ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کیلئے منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے اور اس تجربے نے انہیں ہر چیز اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے زندگی کو قبول کرنا سکھایا ہے۔
ماہرہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں جسمانی طور پر یہ سفر زیادہ مشکل محسوس ہو رہا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کر پاتیں جتنا ان کا ذہن چاہتا ہے۔
حمل کے دوران نیا لُک توجہ کا مرکز:
کینیڈا میں ہونے والی اس تقریب کیلئے اداکارہ نے فگر ہگنگ بلیک گاؤن کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے ہلکی جیولری پہنی۔ اس دوران ان کا بے بی بمپ بھی نمایاں تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان کا یہ بلیک میٹرنٹی لُک دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حمل کے دوران اپنائے گئے بلیک لُک کی یاد آگئی اور دونوں اداکاراؤں کے انداز کا موازنہ بھی کیا جانے لگا۔]]>
مردان میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، دہشتگرد مارا گیا، 3 اہلکار زخمی
				<![CDATA[مردان میں پولیس چوکی سری بہلول پر دستی بم حملہ ناکام بنادیا گیا۔ چوکی پر تعینات اہل کاروں کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق  تھانہ تخت بھائی کی حدود میں پولیس چوکی سری بہلول پر نامعلوم دہشت گرد نے 14 ستمبر 2026 کی رات تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ چوکی پر تعینات اہل کاروں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور کے ہاتھ میں موجود دوسرا دستی بم بھی وہیں پھٹ گیا۔
حملے کے نتیجے میں چوکی کے اندر ڈیوٹی پر موجود 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قائم مقام ڈی پی او مردان ماریہ مصطفیٰ PSP دیگر پولیس افسران کے ہمراہ موقع پر موجود رہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ اور نگرانی کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ بعد ازاں قائم مقام ڈی پی او اور دیگر افسران نے اسپتال پہنچ کر زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔]]>
حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد سعودی اتحادی افواج نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا
				<![CDATA[ریاض: سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا، جو ان کے بقول کشیدگی بڑھانے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج سعودی عرب کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری دفاعی اور عملی اقدامات کریں گی اور حوثیوں کے حملوں کا ذمہ داری کے ساتھ سخت جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی اتحاد نے بتایا تھا کہ پیر کو حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے، جبکہ متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سعودی اتحاد کے تازہ بیان سے یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حوثیوں کی حالیہ پیش قدمی اور بحیرہ احمر کے اہم علاقوں پر ان کے بڑھتے ہوئے کنٹرول نے علاقائی سکیورٹی اور عالمی بحری تجارت کے حوالے سے بھی تشویش بڑھا دی ہے۔]]>
شدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
				<![CDATA[وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  ملاقات کی اور حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے  بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔
ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیے گئے پیشگی انتظامات کے باعث متعلقہ ادارے اس مون سون سیزن کی مؤثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کرسکے۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو جاری مون سون سیزن کے متوقع رجحان اور صوبوں اور اداروں کے باہمی تعاون سے جاری مجموعی انتظامات کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک کے طول و عرض میں کسی بھی ہنگامی موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کے لیے تیار ہیں۔]]>
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی
				<![CDATA[مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پراعتماد ختم ہوگیا.
عالمی جریدےبلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرزمیں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہو گئی،متعدد کمپنوں نے اپنی سرمایہ کاری صفرکردی.
عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سےسرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں.
 عدم دلچسپی کےباعث بھارتی اسٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پرآ گئی ہے. بینک آف امریکہ کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت اب ایشیا میں سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے.
بھارتی معیشت کی پستی اور اسٹاک مارکیٹ کی بدحالی نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی ہے.]]>
میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے
				<![CDATA[محنت اور کوشش جاری رکھو اور فٹنس کا خیال رکھنا، انگلش کپتان جو روٹ نے رضا اللہ کو مفید مشوروں سے نواز دیا۔
ایجبسٹن میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نوجوان کرکٹر کے مطابق میچ کے بعد انگلش کپتان خاص طور پر ان سے ملاقات کیلیے آئے اور حوصلہ بڑھایا۔
’ایکسپریس‘ کو برمنگھم سے خصوصی انٹرویو میں رضا اللہ نے کہا کہ عالمی سطح کے کھلاڑی سے اس طرح کی پذیرائی ملنا میرے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث بنی، روٹ نے میری کارکردگی کو سراہا۔
رضا اللہ نے اپنے سفر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کرکٹ کھیلنے کا آغاز بڑے بھائی کے ساتھ کیا، وہ مجھے موٹر سائیکل پر بٹھا کر گراؤنڈ لے کر جاتے تھے، 2019 میں ہارڈ بال کرکٹ شروع کی، اس سے قبل اور اس دوران ٹیپ بال سے بھی کھیلتا رہا۔
2022 میں انڈر 19 کے ٹرائلز دیے لیکن اس وقت انتخاب نہ ہوسکا، میں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے سال دوبارہ ٹرائلز میں حصہ لیا۔
رضا اللہ نے کہا 2023 میں مجھے ضلع کی ٹیم میں جگہ ملی، پھر ریجن کی نمائندگی کا موقع ملا، 2025 میں پشاور کی جانب سے مہمان پلیئر کے طور پر کھیلنے کا موقع ملا اور وہاں سنچری اور ففٹی بھی بنائی۔ اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی نمایاں رہی اور اننگز میں 3 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
رضا اللہ نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی کارکردگی نے مجھے مزید اعتماد دیا اور میں اسی دوران بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی مسلسل بہتری لانے کی کوشش کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ والدین ہمیشہ میرے لیے دعا کرتے رہے، میں اپنے بھائیوں، دوستوں اور خاص طور پر کوچز کا شکرگزار ہوں جنھوں نے پوری زندگی ساتھ دیا، حوصلہ بڑھایا اور کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔
مسلسل محنت کرکے ایک مکمل آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں
رضا اللہ نے کہا کہ میں خود کو صرف فاسٹ بولر تک محدود نہیں رکھنا چاہتا بلکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل محنت کرکے ایک مکمل آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں۔
رضا اللہ نے کہا کہ اچانک اتنی توجہ اور کامیابیاں ملنا کسی خواب سے کم نہیں تاہم میں اس تمام صورتحال کو اپنی ذات کا کمال نہیں سمجھتا، سب اللہ تعالیٰ کی مرضی اور فضل سے ہوتا ہے، اس لیے میں شکر ادا کرنے کے ساتھ محنت جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں میدان میں اپنی کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتا اور ہر میچ کو ایک نیا تجربہ سمجھتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ روزانہ کسی نہ کسی سے کچھ نیا سیکھوں اور خامیوں کو دور کرتے ہوئے کھیل میں بہتری لاؤں۔
شہرت اپنی جگہ لیکن اصل توجہ کرکٹ پر ہی رہنی چاہیے
رضا اللہ نے کہا کہ کامیابی کے بعد ملنے والی شہرت اپنی جگہ لیکن اصل توجہ کرکٹ پر ہی رہنی چاہیے، ابھی میرا سفر شروع ہوا ہے اور مجھے مستقبل میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔
انگلینڈ کے  موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کو رضا اللہ نے اپنے لیے بڑا حوصلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے پلیئرز کی طرف سے کارکردگی کو سراہا جانا خوشی کے ساتھ مزید محنت کی ترغیب بھی دلاتا ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں، قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جتواؤں۔
ملک کے لیے کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے، میں آنے والے وقت میں ملنے والے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور کارکردگی میں مسلسل بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔
رات کو بورڈ آفیشل کی کال مس کردی صبح ٹیم میں شمولیت کا علم ہوا
رضا اللہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ روانگی سے قبل میں تقریبا 2 ماہ کیمپ میں مصروف رہا، اس کے بعد چیمپئنز کپ میں گولڈ ٹیم کا حصہ بنا، پھر گھر واپس چلا گیا۔
ایک رات تقریبا 12 یا 2 بجے پی سی بی سے کال آئی، میں سو رہا تھا اس لیے مس کر گیا، صبح نماز فجر کے وقت مسجد جانے کے لیے اٹھا تو موبائل پر مس کالز دیکھیں، مجھے فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچنے کے لیے کہا گیا تھا، میں نے ایسا ہی کیا، اس وقت یہ اندازہ نہیں تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بلایا جا رہا ہے، میرے ذہن میں یہی تھا کہ شاید ایشین گیمز کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنے کے حوالے سے بات ہوگی، اکیڈمی پہنچنے پر بتایا گیا کہ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ جا رہا ہوں۔
یہ سننے کے بعد میں نے مزید دعا کی اور خود کو مقابلے کے لیے تیار کرنا شروع کردیا، وہاں پہنچنے کے بعد میچ میں شامل کیے جانے کا علم بھی صرف ایک روز قبل ہوا، کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اس حوالے سے بتایا، پھر میری تمام توجہ میچ کی تیاری پر مرکوز ہوگئی۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاسپورٹ ایک سال پہلے ہی بن چکا تھا۔
جو روٹ کی پہلی وکٹ حاصل کرنا انتہائی یادگار لمحہ رہا
تجربہ کار انگلش بیٹر جو روٹ کی پہلی وکٹ حاصل کرنے کو رضا اللہ نے انتہائی یادگار لمحہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے لمحے سے میں نے بھرپور لطف اٹھایا، مستقبل میں بھی اپنی کرکٹ سے اسی انداز میں لطف اندوز ہونے کی کوشش کروں گا۔
نوجوان فاسٹ بولر نے بتایا کہ چار وکٹیں حاصل کرنے کے باوجود رنز کچھ زیادہ ضرور  دے دیے تھے، میں اس پہلو کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا تاہم مجھےاس پر زیادہ افسوس نہیں، میں نے اپنی طرف سے 100 فیصد کوشش کی اور آئندہ اس تجربے سے سیکھتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کی کوشش کروں گا۔
پہلے اور دوسرے دن کی بولنگ اسپیڈ میں اتنا زیادہ فرق نہیں تھا
رضا اللہ نے کہا کہ پہلے اور دوسرے دن کی بولنگ اسپیڈ میں اتنا زیادہ فرق نہیں تھا جتنا محسوس کیا گیا، پہلے روز رفتار تقریبا 144 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، دوسرے روز 143 سے 144 کی اسپیڈ سے بھی بولنگ کی، بعد میں چند گیندوں کی رفتار 138 کلومیٹرکے قریب بھی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے روز 8 جبکہ دوسرے دن 14 اوورز کیے، مسلسل بولنگ کے باعث جسمانی تھکن فطری بات ہے، اس کے باوجود میں نے اپنی طرف سے رفتار اور کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
بیٹنگ کرتے ہوئے صرف قدرتی انداز میں کھیلنے کا سوچا
اپنی یادگار اننگز کے حوالے سے رضا اللہ نے کہا کہ جب میں میدان میں اترا تو میچ تقریباً اختتامی مرحلے میں تھا، میرے ذہن میں صرف یہی بات تھی کہ اپنے قدرتی انداز کے مطابق کھیلتے ہوئے کچھ کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ پر بھی مسلسل کام کر رہا ہوں، مستقبل میں موقع ملنے پر بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں موثر کارکردگی دکھانے کا خواہشمند ہوں۔
سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہونے کے سوال پر رضا اللہ نے کہا کہ مستقبل میں مجھے سنچری کے بہت سے مواقع ملیں گے اور میں ان سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کروں گا، میں اپنی بیٹنگ کو بھی اسی سنجیدگی سے بہتر بنا رہا ہوں جس طرح بولنگ پر کام کرتا ہوں۔
اپنے آئیڈیل بولر وقار یونس سے اب تک ملاقات نہیں ہوئی
رضا اللہ نے کہا کہ میں کسی ایک کھلاڑی کو اپنا آئیڈیل نہیں سمجھتا بلکہ مختلف کرکٹرز کو دیکھ کر ان کی اچھی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، بولنگ میں سابق پاکستانی عظیم فاسٹ بولر وقار یونس میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ان کی بولنگ اور اسٹائل سے میں متاثر ہیں ، فاسٹ بولنگ کے شعبے میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کی خواہش ہے۔
رضا اللہ نے دلچسپ انکشاف کیا کہ پسندیدہ فاسٹ بولر ہونے کے باوجود اب تک ان کی وقار یونس سے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی انھیں سابق کپتان کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد کوئی پیغام موصول ہوا۔]]>
پائپ لائن حملے کے بعد سعودی عرب کا ہرمز سے تیل برآمدات بڑھانے پر غور
				<![CDATA[ریاض: سعودی عرب نے اپنی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے اور اس کی عارضی بندش کے بعد آبنائے ہرمز کے راستے خام تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب نے رواں ماہ کے ابتدائی 10 دنوں میں آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں اگست کے مقابلے میں پہلے ہی اضافہ کیا تھا اور اب اسے مزید بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سعودی عرب ایران جنگ کے دوران آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن استعمال کررہا تھا، تاہم ڈرون حملے کے بعد پائپ لائن کو بند کردیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق یہ پائپ لائن روزانہ تقریباً 40 سے 50 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی بندش سے عالمی تیل سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق ستمبر کے آغاز میں سعودی آرامکو کی مجموعی خام تیل برآمدات تقریباً 40 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی تھیں، جن میں تقریباً 10 لاکھ بیرل روزانہ آبنائے ہرمز کے راستے جبکہ باقی مقدار بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع کے ذریعے برآمد کی جارہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک درجن سے زائد سعودی آئل ٹینکرز حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز کے باہر انتظار کرتے بھی دیکھے گئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ سعودی عرب پائپ لائن کی بندش سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے ہرمز کے راستے تیل کی برآمدات کتنی اور کتنی تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔
ٹینکرز کی کمی، بلند شپنگ اخراجات اور آبنائے ہرمز میں محدود بحری آمدورفت نے سعودی تیل کی ترسیل کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق حالیہ دنوں میں ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد معمول سے نمایاں کم رہی ہے۔]]>
کراچی میں گرمی اور حبس؛ پارہ 37 ڈگری چھونے کا امکان،  بارش بھی متوقع
				<![CDATA[کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرینِ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔]]>
پی ٹی آئی احتجاج کیس؛ عدالت میں حلف نامہ جمع کرانے پر کے پی حکومت آئی جی  پولیس سے ناراض
				<![CDATA[پی ٹی آئی احتجاج کیس میں عدالت میں حلف نامہ جمع کرانے پر کے پی حکومت آئی جی  پولیس سے ناراض ہو گئی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈوکیٹ جنرل آفس سے منظوری اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے علم میں لائے بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی پولیس کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے پرشدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے پیشہ ورانہ غیرزمہ داری قرار دیا ہے۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ رویے پر کارروائی کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دھرنا کیس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حلف نامہ کے حوالے سے صوبائی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے رابطے پر بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مارچ کے حوالے سے جو پٹیشن دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ یہ کیس سن ہی نہیں سکتی کیونکہ خیبرپختونخوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا اور نہ ہی صوبائی حکومت کے کسی آفیسر کو بلایا جاسکتا ہے ۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی جانب سے حلف نامہ مانگا گیا تھا، آئی جی پولیس کی جانب سے جو حلف نامہ جمع کرایا گیا ہے اس کی اجازت نہیں لی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل ہمارے چیف لا آفیسر ہیں، ان کی منظوری نہیں کی گئی ۔ کوئی بھی محکمہ کسی بھی عدالت میں کوئی حلف نامہ جمع کراتا ہے تو بذریعہ اے جی آفس جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا ہے کہ آئی جی پولیس کی جانب سے جو حلف نامہ جمع کرایا گیا ہے اس کی منظوری نہیں لی گئی، اب چونکہ حلف نامہ کی منظوری نہیں لی گئی تو معلوم نہیں حلف نامہ میں کیا لکھا گیا ہے۔ بدقستی سے یہ روایت بنا لی گئی ہے کہ یہ وفاق کا ملازم ہے اور یہ صوبے کا ملازم ۔
انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایک آفیسر جو صوبے میں کام کررہا ہے تو وہ صوبے کو جواب دہ ہونا چاہیے۔ چیف ایگزیکٹو اور صوبائی کابینہ جواب طلب کرسکے، اتنے اہم معاملے پر صوبائی  حکومت کی اجازت بغیر حلف نامہ جمع کرانا پیشہ ورانہ غیر ذمہ داری میں آتا ہے۔ اس سنجیدہ معاملے پر وزیراعلیٰ کو بھی بتایا جاسکتا ہے کہ اس غیر ذمہ داری پر وفاق سے رابطہ کریں اور پیشہ ورانہ غیر ذمہ داری پر کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔]]>
مکہ دفاعی اتحاد اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، ترک صدر اردوان
				<![CDATA[انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے اور اس کے مثبت اثرات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔
ترک صدر نے ترکیہ کے صوبے سامسون میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے۔
اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں جاری بحرانوں کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ترک صدر نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ وہاں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے بقول صرف ہرمز ہی نہیں بلکہ خلیج کے کئی حصوں میں بھی سنگین نوعیت کی مشکلات موجود ہیں۔
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست میں کیا تھا، جس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کرنے اور اجتماعی دفاع کے اصول پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران اس معاہدے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
ترکیہ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ دفاعی تعاون کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ معاہدے میں مستقبل میں دیگر دوست ممالک کی شمولیت کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔]]>
ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
				<![CDATA[وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کے تحت پاکستانی بحری شعبے میں خود انحصاری اور جدیدیت کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بندرگاہی کارکردگی، تجارت اور کارگو کی ترسیل میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے بندرگاہی آپریشنز بہتر بنانے کے لیے 99 قابلِ عمل اصلاحاتی اقدامات کی نشاندہی کی، جن میں سے 85 اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ڈریجنگ کے عمل میں خود انحصاری بڑھاتے ہوئے بندرگاہوں کی مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کی صلاحیت حاصل کرلی گئی ہے، جبکہ ڈریجنگ کی استعداد میں مزید توسیع کرکے بحری جہازوں کی آمدورفت اور کارگو فلو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔
بندرگاہی اصلاحات کے نتیجے میں مالی وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 3 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔ میری ٹائم ٹاسک فورس کی سفارشات پر طویل عرصے سے رکے ہوئے 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کو آف ڈاک ٹرمینلز منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح برآمد کنندگان کے ڈیوٹی ڈرابیک کلیمز کے 90 فیصد عمل کو آن لائن نظام کے ذریعے خودکار بنایا جارہا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا ڈیجیٹل فریم ورک تیار کرکے بندرگاہی عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جارہا ہے۔
ٹاسک فورس اور وزارتِ بحری امور کے اقدامات کے نتیجے میں پورٹ کنجیشن میں کمی اور کارگو کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔
ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
				<![CDATA[ملک کے مختلف شہروں میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
کسانوں، تاجروں سمیت ملک کے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے پائیدار ترقی اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔
رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان کے کسان کو انصاف، تعلیم اور اپنے مسائل کے حل کے لیے لاہور کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام مفلوج ہوچکا ہے اور مسائل کے حل کے لیے پنجاب میں کم از کم 6 سے 10 صوبے بننے چاہییں۔  صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کا حصہ 35 فیصد بنتا ہے، مگر اسے صرف 12 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بہتر گورننس، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حسن ابدال کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا، جہاں مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور ملک بھر میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے صوبوں کا قیام بہت ضروری ہوچکا ہے۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بااختیار بنانے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ ساتھ بااختیار بلدیاتی نظام بھی قائم کیا جائے۔
سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 افراد زخمی
				<![CDATA[دبئی: سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے جبکہ 7 رہائشی مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں شہری املاک کو پہنچنے والا نقصان حوثیوں کی جانب سے شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مسلسل کارروائیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد سعودی عرب کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور سخت ردعمل دے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا ممکنہ جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ہوگا۔
ترکی المالکی کے مطابق سعودی اتحاد مزید حملوں کی روک تھام اور حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری فوجی اقدامات کرے گا۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے اور خطے میں جاری وسیع تر جنگ کے باعث بحیرہ احمر اور خلیجی علاقے میں سکیورٹی صورتحال بھی انتہائی حساس ہے۔]]>