جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی لگادی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 17 نومبر 2017
جدہ کے ریسٹورنٹس میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی،فوٹو:فائل

جدہ کے ریسٹورنٹس میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی،فوٹو:فائل

جدہ: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ کے مشیر اور مکہ ریجن کے امیر پرنس خالد الفیصل کی جانب سے جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے تحت جدہ کی حدود میں موجود ہوٹلوں میں کسی بھی قسم کے گانے بجانے یا موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔

سعودی اخبار کے مطابق یہ پابندی جدہ کے گورنر کی جانب سے امیر مکہ کو لکھے گئے خط کے بعد لگائی گئی ہے جس میں انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ شہر کے متعدد ہوٹلوں میں حکومت کی اجازت کے بغیراور بغیر لائسنس کے موسیقی کا اہتمام کیا جارہا ہے بلکہ انہیں سوشل میڈیا پربھی دکھایا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان کی جانب سے نئے لائسنس کے حصول تک میوزک کنسرٹ اور کسی بھی قسم کی موسیقی پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔