ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوارہیں

ویب ڈیسک  جمعـء 17 نومبر 2017
آبدوز سے آخری بار سگنل دو روز قبل موصول ہوئے،غیرملکی ایجنسی، فوٹو:فائل

آبدوز سے آخری بار سگنل دو روز قبل موصول ہوئے،غیرملکی ایجنسی، فوٹو:فائل

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں  فوجی آبدوز لاپتا ہوگئی جس میں عملے کے 44 ارکان سوار ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  آبدوز سے آخری بار سگنل دو روز قبل جنوبی ارجنٹائن سے موصول ہوئے اس کے بعد سے ارجنٹائن نیوی کا آبدوز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

یہ پڑھیں: پہلی جنگ عظیم میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز دریافت

دوسری جانب ارجنٹائن نیوی کے ترجمان نے آبدوز لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آبدوز کہاں ہے اور آبدوز کا کنٹرول روم سے رابطہ کس وجہ سے منقطع ہوا اگر رابطے میں کوئی تکنیکی خرابی آگئی ہے تو آبدوز جلد سطح آب پر نمودار ہوجائے گی۔ انہوں نے  کہا کہ  فوجی آبدوز میں کئی دنوں کا غذائی سامان  موجود ہے جس کے ذریعے عملہ بخوبی اپنا گزارا کرسکتا ہے اور  ہم سے رابطہ کیے بغیر بھی آبدوز اپنا سفر متعدد روز تک جاری رکھ سکتی ہے۔

یہ پڑھیں: برطانیہ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔