زمبابوے کے صدررابرٹ موگابے کا عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعـء 17 نومبر 2017
رابرٹ موگابے کو فوج نے کرپٹ قرار دیتے ہوئے نظر بند کردیا تھا، فوٹو:فائل

رابرٹ موگابے کو فوج نے کرپٹ قرار دیتے ہوئے نظر بند کردیا تھا، فوٹو:فائل

ہرارے: زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عوام کے درمیان دیکھے گئے جب کہ انہوں نے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق رابرٹ موگابے نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع زمبابوے اوپن یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی جہاں بڑی تعداد میں ان کے حامیوں نے ان کا استقبال کیا، موگابے تقریب میں یونیورسٹی کا گاؤن پہنے نظر آئے جب کہ ان کے ساتھ ان کی سیکیورٹی بھی موجود تھی تاہم انہوں نے خطاب نہیں کیا۔

دوسری جانب رابرٹ موگابے نے صدارت کے عہدے سے دست بردار ہونے سے انکار کردیا ہے اور ان کا موقف ہے کہ وہ زمبابوے کے واحد قانونی صدر ہیں جب کہ عالمی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی فوج موگابے کو اب صدارت کے عہدے پر برقرار رکھنے کے مکمل خلاف ہے۔

واضح  رہے کہ زمبابوین فوج نے صدر رابرٹ موگابے کو کئی روز سے نظر بند کیا ہوا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔