برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ فضا میں ٹکراکرتباہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 نومبر 2017
ہیلی کاپٹر اور طیارہ تصادم میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

ہیلی کاپٹر اور طیارہ تصادم میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

 لندن: برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ دوران پرواز آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں کم از کم 4افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شمال مغربی علاقے بکنگھم شائر کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹر اور طیارے میں تصادم کے نتیجے میں مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ویکومب ایئر پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضاء میں ٹکرانے والے دونوں طیارے ہائی ویکومب فیلڈ کی طرف سے آرہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں طیارے 1000فٹ کی بلندی پر فضامیں ٹکرائے۔ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور دوسرا شخص اس حادثے میں ہلاک ہوا ہے جب کہ طیارے میں سوار افراد میں 2مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دوطیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی زوردار آواز سنی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔