ہوگوشاویز کا جسد خاکی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد عجائب گھر میں رکھا جائیگا

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مارچ 2013
وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی آخری رسومات کی ادائیگی  کے لیےدنیا بھر سے رہنما جمع ہو رہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیےدنیا بھر سے رہنما جمع ہو رہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

کراکس: وینزویلا کے سابق صدر ہوگوشاویز کی آخری رسومات کے لیے دنیا بھر سے رہنما جمع ہو گئے، میت کو آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ہمیشہ کےلئے عجائب گھر میں رکھا جائے گا۔

وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی آخری رسومات کی ادائیگی  کے لیے ایرانی صدر احمد نژاد  اور ارجنٹائن کے صدر سمیت دنیا بھر سے رہنما جمع ہو رہے ہیں۔

وینزویلا حکام کا کہنا ہے ہوگو شاویز کی میت فوجی اکیڈمی میں رکھی جائے گی دوسری طرف قائم مقام صدر نے اعلان کیا ہےکہ شاویز کی میت کوہمیشہ کے لئے عجائب گھر میں رکھا جائے گا واضح رہے ہوگو شاویز بدھ کو انتقال کرگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔