اشیش نہرا نے کمنٹیٹر کی نئی ذمہ داری سنبھال لی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 18 نومبر 2017
جب میں کیمرے کے سامنے آیا تو یہ سب مجھ پر ہنس رہے تھے، سابق پیسر۔ فوٹو : فائل

جب میں کیمرے کے سامنے آیا تو یہ سب مجھ پر ہنس رہے تھے، سابق پیسر۔ فوٹو : فائل

کولکتہ: بھارتی پیسر اشیش نہرا نے کولکتہ میں کمنٹری کا نیا کردار سنبھال لیا۔

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے بھارتی پیسر اشیش نہرا نے کولکتہ میں کمنٹری کا نیا کردار سنبھال لیا جب کہ میچ کے دوران سوٹ بوٹ میں نظر آنے والے نہرا کا سابق ساتھی پلیئرز مذاق اڑاتے نظر آئے، دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے قبل نہرا میدان میں گئے جہاں ان کی بھارتی بولرز شامی، امیش یادیو، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو ، رویندرا جڈیجا اور بولنگ کوچ بھارت ارون سے بھی گپ شپ ہوئی۔

کمنٹری کے دوران جب اشیش نہرا سے اس بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا، جب میں کیمرے کے سامنے آیا تو یہ سب مجھ پر ہنس رہے تھے کیونکہ انھوں نے مجھے سوٹ میں دیکھا، میں انھیں ہیلو کہنا چاہتا تھا لیکن ارون بھی میرے نئے کردار پر مذاق اڑا کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔